TOP 10 home made remedies for health and beauty.
روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء اور ان کے فوائد
1۔ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کریں۔
ایک عددپیاز لے کر چھیل کے کدو کش کرلیں۔اب اس پیاز کو پانی سمیت خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔جب پانی خشک ہو جائے اور پیاز سوکھ جائےتو اسے گرائنڈکر کےبڑے کیپسول میں بھرلیں۔ایک کیپسول صبح ایک شام کے وقت استعمال کریں۔
2۔کھانسی کے لئے نسخہ اپنائیں:۔
اگر آپ کو شدید کھانسی ہےاور کھانسی کے ساتھ بلغم بھی آتی ہےتو ہر طرح کے علاج سے افادہ حاصل نہیں ہواتو اس صورت میں تھوڑی سی خشخاص لے کررات کے کو سونے سے پہلےاچھی طرح چبائیں۔اس کے بعد پانی کا استعمال نہ کریں۔چند روز اس عمل کو جاری رکھیں ان شااللہ ضرورافاقہ حاصل ہوگا
3۔جسم کےجلےہوئے حصےپر لگائیں:۔
یہ واقعات تو آئے دن گھروںمیں ہوتےرہتے ہیں۔لہذااگر جلد کسی وجہ سے جل جائےتو چھالا بننے سے پہلے کوئی ٹھنڈک والی ٹوتھ پیسٹ لیں اور اس میں دو چٹکی نمک ڈال کے جسم ک جلے ہوئے حصے پر لگایئں۔جلن بھی ختم ہو جائے گی اور کسی قسم کا نشان یا چھالا بھی نہیں بنے گا۔
4۔خراب گلے بیٹھی آواز سے آرام پائیں:۔
اگر گلہ خراب ہے تو نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کریں۔یا پھر ایک چٹکی نیم گرم پانی ،چائے،یا دودھ میں ڈال کر پی لیں تین سے چار با ر کے استعمال سےگلہ ٹھیک ہو جائے گا۔
5۔پیلےدانت،مسوڑوں کی درد کا علاج کریں گھر پر:۔
آدھا چمچ شہد لے کر روزانہ خوب دانتوں پر ملیں2 سے3 منٹ بعد صاف پانی سے کُلی کریں۔پیلے دانت صاف ہو جائیں گے۔مسوڑوں کا ورم اور دانتوں سے خون آنا بند ہو جائے گا۔
6۔چہرے کے داغ دھبوں سے نجات پائیں اور چاند جیسا بنائیں۔
چہرے کے داغ دھبوں کے لئے پودینے کی چند پتیاں باریک پیس کے سرکے میں ملالیں اور پیسٹ سا بنالیں۔اب اس پیسٹ کو 10 سے 15 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں ایک سے دو مہینے کے لگاتار استعمال سے داغ دھبے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے۔
7۔اب موٹاپے کو کریں بائے بائے:۔
ایک کپ پانی کو اچھی طرح پکالیں اب اس میں ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد کا مِلا کے اچھی طرح مکس کر کے پی لیں۔اس کا استعمال لگاتار کریں۔اس سے جسم کی فالتو چربی ختم ہو جائے گی اور موٹاپا غائب ہو جائے گا۔
8۔ہچکی سے نجات :۔
اگر ہچکی آنا شروع ہو جائےتو پانی پی لیں۔اگر پانی پینے کے بعد بھی ہچکی آنا بند نا ہو تو ایک لونگ لیں اور منہ میں رکھ کے چبائیں اس سے ہچکی آنا بند ہو جائے گی۔
9۔ بھنویں اور پلکیں بڑھائیں:۔
پلکیں اور بھنویں بڑھانے کے لئےخالص زیتون کا تیل3 سے 4 قطرے لے کے روزانہ رات کو سونے سے پہلے پلکوں اور بھنووں پر اچھی طرح ملیں اس سے پلکیں اور بھنوئیں سیاہ بھی ہو گے اور بڑھے گے بھی۔

Comments
Post a Comment