3 Best home remedies for beauty. How to get rid from blackheads, dark circles and hair fall?
3 آسان اور آزمودہ گھریلوبیوٹی ٹوٹکے:
نسخہ نمبر 1:
بالوں کا گرنا بند:
بالوں کا گرنا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ آج کل
ہر انسان بالوں کے گرتے مسائل سے
دو چار ہے۔ بالوں کو گرنے سے
روکنے کے لیےآسان اور مفید ٹوٹکہ اپنائیں اور بالوں کے گرتے مسائل سے نجات
پائیں۔
اجزاء:
·
سرسوں کا تیل آدھا
کپ
·
آملے کا پاؤڈر ایک
چمچ
·
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک
چمچ
·
کلونجی کا پاؤڈر ایک
چمچ
بنانے کا طریقہ:
ان تمام اجزاء کو تیل میں ڈال کر پکنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں۔ جب تمام چیزیں اچھی طرح تیل میں جل جائیں۔ تواس تیل کوچولہے سے اتار کر رکھ دیں۔ جب تیل نیم گرم ہو جائے تو اسے پورے سر میں بالوں کی جڑوں سے سروں تک اچھی طرح لگائیں۔ اس تیل کو نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے لگانا ہے۔ چند روز کے استعمال سےآپ کے بال گرنا بند ہو جائیں گے۔
نسخہ نمبر 2:
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات:
خواتین کے بیوٹی سے ریلیٹڈمسائل میں سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا واضح ہونا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ چاند کی طرح چمکتا چہرہ بھی سیاہ حلقوں کی وجہ سے ماند پڑ جاتا ہے۔ جس کی بہت وجوہات ہیں۔ نیند کا پورا نہ ہونا، غذائیت کی کمی یا کوئی بیماری بھی ہو سکتی ہے۔ اس مسئلہ سے نجات کے لیے درج ذیل مفید اور آسان ٹوٹکہ پر عمل کریں ۔
اجزاء:
·
شہد ایک
چمچ
·
ہلدی آدھا
چمچ
·
عرق گلاب 3 سے 4 چمچ
·
بادام روغن ایک چمچ
طریقہ استعمال:
سب سے پہلے 3 سے 4 چمچ عرق گلاب لے کر اس میں کاٹن پیڈ ڈپ کر کے رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک چمچ بادام روغن لے کر اسےانگلیوں کی مدد سے حلقوں پر کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز مساج کریں۔ 2 سے 3 منٹ مساج کرنے کے بعد اسے سادہ پانی سے صاف کر لیں۔ اب ایک چمچ شہد امیں آدھا چمچ ہلدی ڈال کر اس کا پیسٹ بنا لیں۔اب اس پیسٹ کو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر 5 منٹ لگائیں۔ 5 منٹ لگانے کے بعد عرق گلاب میں ڈپ کیے ہوئےکاٹن پیڈ آنکھوں پر رکھ کے 5 منٹ بعد ہٹا دیں۔ صرف ایک مہینہ کے استعمال سے آنکھوں کے گر دسیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے۔
نسخہ نمبر 3:
ناک کے بلیک ہیڈ
نکالنے کا آسان طریقہ:
بلیک ہیڈز خواتین بالخصوص نو جوان لڑکیوں کے لیے در پیش مسائل میں سے سر فہرست ہے۔ بلیک ہیڈز جلد پر
بلیک نشان ہوتے ہیں۔ جسے نوچ کر نکانے سے کالے نشان پڑ جاتے ہیں۔
بغیر کسی تکلیف کے بلیک ہیڈز نکالنے کا آسان اور آزمودہ طریقہ۔
اجزاء:
·
بیکنگ سوڈا ایک
چمچ
·
عرق گلاب 2
سے 3 چمچ
ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔ اور ناک اوپر 15 منٹ کے لیے لگا لیں۔15 منٹ کے بعد ناک کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ ناک کو اچھی صاف کرنے کے بعد کسی نرم کپڑے یا ٹشو کی مدد سے بلیک ہیڈز کو دبا کر نکال لیں۔ بلیک ہیڈز نکالنے کے بعد کوئی اچھا سا فیس ٹونر یا فیس ماسک لگائیں اور 15 منٹ کے بعد سکن کو دھو لیں۔

Comments
Post a Comment