5 Best home remedies for common health problems. Home remedy to improve eyesight.


 

صحت کے لیے پانچ موثر اور آسان گھریلو ٹوٹکے

نسخہ نمبر 1۔

          نظر کی کمزوری سے نجات کے لیے

اگر آپ کی نظر بہت کمزور ہو گئی ہے۔ اور چشمے کا نمبر بہت بڑھ گیا ہے۔ چشمے کے بغیر دھندلا نظر آتا ہے۔ تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ درج ذیل نسخہ اپنائیں اور چشمے سے نجات پائیں۔

اجزاء:

·      گاجر کا جوس          ایک لیٹر

·      سونف               آدھا کلو

·      مشری                ایک پاؤ

ایک لیٹر گاجر کے جو س میں آدھا کلو سونف ڈال کرچھا ؤں میں خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔ خشک ہونے کے دوران دن میں ایک سے دو دفعہ بڑے چمچ کے ساتھ اچھی طرح ہلا دیں۔ چند دن بعد جب گاجر کا جوس اچھی طرح خشک ہو جائے اور سونف سے نمی ختم ہو جائے۔ تو سونف اور مشری کوایک ساتھ گرینڈ کر کے سفوف بنا لیں ۔روزانہ صبح شام پانی یا دودھ کے ساتھ کھائیں یا پانی کے بغیر چبا کر کھا لیں۔ صرف ایک مہینہ کے استعمال کے بعد نظر بلکل ٹھیک ہو جائے گی۔

نسخہ نمبر 2۔

          نزلہ، زکام اور کھانسی سے نجات کے لیے:

اگر نزلہ، زکام اور کھانسی دائمی ہے اور علاج کے باوجودکوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا۔تو گھر میں استعمال ہونے والی چند چیزوں سے قہوہ بنائیں اور جلد صحت یاب ہو جائیں

اجزاء:

·      پانی                    2 کپ

·      زیرہ                  آدھا چمچ

·      دار چینی             ایک انچ کا  ٹکڑا

·      ادرک                2 انچ کا ٹکڑا

·      شہد                   1 چمچ

کسی برتن میں 2 کپ پانی لیں اس میں آدھا چمچ زیرہ، دار چینی اور ادرک ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو اسے چولہے سے اتار کر چھان لیں۔ اس میں ایک  چمچ شہد دال کر اچھی طرح مکس کریں اور  اس قہوہ کو پی لیں۔ جتنا بھی پرانا نزلہ، زکام یا کانسی ہو ہمیشہ کے  لیے ختم ہو جائے گی۔

نسخہ نمبر 3۔

          پیٹ کے درد سے نجات کے لیے:

ہمارے پورے جسم کا نظام انہظام کا دارومدار معدے پر ہے۔ معدے کو بیماریوں کی جڑ کہا جاتا ہے۔اگر معدہ ٹھیک ہو تو انسان ہر خوراک با آسانی ہضم کر سکتا ہے۔ اور انسان صحت مند اور تندرست رہتا ہے۔ اگر آپ کا پیٹ خراب ہے اور کسی وجہ سے پیٹ میں با ر بار درد محسوس ہو اور کھانے کے فورا بعد واش روم آجاتا ہو تو اس مسئلہ کے حل کے لیے آپ یہ قہوہ آسانی سے گھر میں بنائیں اور پیٹ کے درد سے نجات پائیں۔

اجزاء:

·      پانی                    2 کپ

·      پودینہ                چند پتے

·      سونف                آدھا چمچ

·      بڑی الائچی           ایک عدد

·      دار چینی              ایک ٹکڑا

·      انار دانہ               آدھا چمچ

·      لیموں                 2 سے 3 قطرے

ان تمام اجزاء کو 2 کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکا لیں۔ جب پانی خوب پکنے لگے اور پکنے کے بعد آدھا رہ جائے تو چولہے سے اتار کرچھان لیں۔ اور اس  میں 2 سے 3 قطرے لیموں کے مکس کر کے پی لیں۔ یہ قہوہ 3 سے 4 دن لگاتاردن میں ایک دفعہ استعمال کریں۔

نسخہ نمبر 4۔

          سر درد، پٹھوں کی کمزوری اور دماغی کمزوری سے نجات کے لیے:

اگر آپ  سر درد، دماغی کمزوری اور پٹھوں کے کھچاؤ جیسے مسئلہ سے دوچار ہیں ۔ اور اس کی وجہ سے ہر وقت سست اور بیماررہتے ہیں۔ تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ تو اس نسخے کےاستعمال سےتمام پریشانی دور ہو جائے گی۔

اجزاء:

·      بادام                   10 عدد

·      دودھ                 آدھا کلو

·      دیسی گھی               2 سے 3 چمچ

بادام کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ جب چھلکے نرم ہو جائیں تو بادام کو چھیل کراچھی طرح پیس لیں یا گرائینڈ کر لیں۔ اب اس گرائینڈ کیے ہوئے بادام میں دیسی گھی کے 2 سے 3 چمچ ڈال کرہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب بادام کا رنگ بلکل ہلکا سا چینج ہو کرلائٹ گولڈن براؤن ہو جائے تو اس میں آدھا کلو دودھ ڈال کراچھی طرح اُبال لیں۔ جب دودھ اچھی طرح بوائل ہو جائے تو چو لہے سے اتار  لیں۔ جب دودھ نیم گرم ہو جائے تواسے پی لیں۔  ایک مہینہ لگاتار دن میں ایک بار کے استعمال سے سر درد، دماغی کمزوری اور پٹھوں کے کھچاؤ سے مکمل نجات مل جائے گی۔

نسخہ نمبر 5۔

          کمر درد سے نجات کے لیے:

کمر درد کا مسئلہ زیادہ تر عورتوں میں پایا  جاتا ہے۔ یہ مسئلہ زیادہ کام یا پٹھوں میں کمزوری کی وجہ سے محسوس ہوتا ہے۔  اس کی ایک بڑی وجہ بچوں کی پیدائش کے وقت آپریشن کا ہونا ہے۔ ایسے لوگ جو دفاتر میں بیٹھ کر 5 سے6 گھنٹے لگاتار  کام کرتے ہیں ان میں بھی یہ مسئلہ پایا جاتا ہے۔ درج ذیل اجزاء کے استعمال سے آپ کمر درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

اجزاء:

·      کش کیا ناریل                ایک چمچ

·      گرائینڈ کیے بادام             3 سے 4 عدد

·      دودھ                              ایک گلاس

·      بادام روغن                     ایک چمچ

دودھ کو چولہے پر ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں کش کیا ہوا ناریل اور گرائینڈ کیے ہوئے بادام  مکس کر کے پکا لیں۔ 3 سے 4 منٹ پکانے کے بعد دودھ کو چولہے سے اتار لیں۔ اب اس میں ایک چمچ بادام روغن ڈال کر پی لیں۔ ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کرنے سے  آپ کو کبھی کمر دردکی شکایت نہیں ہو گی۔

Comments

Popular posts from this blog

Home Remedies To Get Rid Of Blackheads, Pimples' and Dark sports

3 Best home remedies for beauty. How to get rid from blackheads, dark circles and hair fall?