Home remedies for cough (khansi). Natural remedies for cough (khansi).



·  کھانسی  کے خاتمے کے لیے گھریلو دیسی علاج:

کھانسی دو طرح کی ہوتی ہے۔ بلغم والی کھانسی اور خشک کھانسی۔ اگر آپ بھی کھانسی سے پریشان ہیں۔ اور اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آسان، آزمودہ اور مفید نسخہ استعمال کرکے آپ کھانسی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

                                خشک کھانسی عموماً زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے۔ جو بار بار ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے پسلیوں اور پھیپھڑوں  کو کھیچاؤ محسوس ہونے لگتا ہے اور درد کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔  اسی طرح بلغم والی کھانسی سے  سینے میں جکڑن محسوس ہوتی ہے اور گلے سے بار باربلغم نکلتی رہتی ہے ۔ جس کی وجہ سے دوسرے لوگوں قراہت  کرتے ہیں۔

·        خشک کھانسی سے نجات کا نسخہ:

گڑ کی ایک پیسی لیں اس  کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ ان ٹکڑوں کو کسی برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں۔ جب گڑ پکنے لگے تو  اس میں دو سے تین چمچ دیسی گھی کے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔  جب گڑ اچھی طرح پگھل کر پک جائے تو اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اور دن میں کسی بھی وقت گولیاں منہ میں رکھ کر چوستے رہیں اس سے  خشک کھانسی سے نجات حاصل ہو گی۔

·        چھوٹے بچوں کی خشک کھانسی کا علاج:

اگر آپ چھوٹے بچوں کی خشک کھانسی سے پریشان ہیں اور طرح طرح کے شربت پلانے کے باوجود بھی کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا تو ایک دفعہ یہ طریقہ ضرور آزمائیں انشاءاللہ استفادہ ہو گا۔

ایک  چمچ شہد لے کر اس میں دو چٹکی باریک پسی ہوئی کالی مرچ مکس کر لیں۔ اگر بچے کی عمر پانچ سال سے کم ہے تو  اسے آدھا چمچ صبح اور آدھا چمچ شام کو چٹائیں۔ اور اگر بچے کی عمر پانچ سال سے زیادہ  ہے تو اسے ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام کو استعمال کروائیں۔  اس کے استعمال سے بہت جلد شفاء حاصل ہو گی۔

·        بلغم والی کھانسی کا گھریلو  دیسی علاج:

ایک ڈیڑھ کپ پانی لے کر اس میں ایک چمچ ادرک کا رس شامل کر کے اسے پکنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں ۔ جب پانی پک کر آدھا کپ رہ جائے تو اسے چولہے سے اتار کر اس میں ایک چمچ شہد شامل کر کے پی لیں۔اس قہوے کا استعمال دن میں دو دفعہ کریں۔ یہ قہوہ خشک اور بلغم والی کھانسی دونوں کے لیے  بہت مفید ہے۔  صرف چند بار کے استعمال سے واضح فرق  محسوس ہو گا۔


Comments

Popular posts from this blog

Home Remedies To Get Rid Of Blackheads, Pimples' and Dark sports

5 Best home remedies for common health problems. Home remedy to improve eyesight.

3 Best home remedies for beauty. How to get rid from blackheads, dark circles and hair fall?