how to do soft touch skin polish at home step by step in urdu hindi.
· گھر پر soft touch skin polish کرنے کا طریقہ:
اکثر خواتین گھریلو مصروفیت کی وجہ سے پارلر جانے کا وقت نہیں نکال سکتی۔ لیکن چہرے کو
نکھارنے اور سنوارنے کے لیے سکن کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ اب خواتین کو سکن کو وائیٹ
بنانے اور چاند کی طرح چمکانے کے لیے کسی بھی پارلر جانے کی ضرورت نہیں۔ آج میں آپ کو گھر
پر soft touch skin polish کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔
Soft touch skin polish ایک پاکستانی برانڈ ہے۔ جو بآسانی کسی بھی جنرل سٹور سے
معقول
ریٹ میں خریدی جا سکتی ہے۔ ایک بار خرید کر اسے سال بھر استعمال کر سکتے ہیں۔
× فیشل آئٹمز:
viii. مڈ ماسک/منرل ماسک
·Soft touch skin polish کرنے کا طریقہ:
نمبر 1۔سکن ٹونر:
سب سے پہلے بالوں کو اچھی طرح باندھ لیں۔ اس کے بعد سکن ٹونر کے 4 سے 5 قطرے کاٹن پیڈ پر ڈال کر چہرہ اچھی طرح صاف کر لیں۔ سکن ٹونر سے چہرے سے کسی بھی قسم کی ڈسٹ اور میک اپ اچھی طرح ریموو ہو جائے گا۔
نمبر 2۔ ڈبل ایکشن کلینزر:
اب تھوڑا سا کلنزر ہاتھ پر لے کر پورے چہرے پر اچھی طرح لگا لیں۔ پانی یا عرق گلاب کی مدد سے چہرے پر کلاک وائیز اور اینٹی کلاک وائیز نرمی سے مساج کریں۔ اگر سکن پر کسی قسم کی کوئی ایکنی ہے تو مساج بہت رگڑ کر نہیں کرنا چاہیے۔ کلینزر سے 3 سے 4 منٹ مساج کنے کے بعد سپنچ کی مدد سے چہرہ اچھی طرح صاف کر لیں۔
نمبر 3۔ سکن پالش بنانے کا طریقہ:
i. بوسٹر 1 چمچ
ii. سکن شائنر آدھا
چمچ
iii. سوتھنگ لوشن آدھا
چمچ
iv. وائیٹنگ پاؤڈر آدھا چمچ
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد
پورے چہرے اور گردن پر برش کی مدد سے اپلائی کریں۔ اپلائی کرنے کے بعد 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اگر سکن
پر acne ہے تو صرف 10 منٹ کے لیے لگائیں۔ 10 سے 15 منٹ کے بعد چہرے کو دھو لیں
یا اچھی طرح صاف کر لیں۔
بعض خواتین کا چہرہ پالش لگانے سے ریڈ ہو جاتا ہے۔ اس طرح کی صورت حال میں تھوڑا سا سوتھنگ لوشن لیں اور پورے
چہرے پر لگا لیں۔ لوشن لگانے ک بعد 5 منٹ کے لیے یا چہرے میں اچھی طرح جذب ہونے تک چھوڑ دیں۔
نمبر 4۔ سکرب:
اب تھوڑا سا سکرب لیں اور پورے چہرے پر لگا کر آہستہ آہستہ اچھی طرح مساج کریں۔ سکر ب دانے دار ہوتا ہے جسے رگڑ کر مساج کرنے سےسکن پر ریشز بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے سکرب ہمیشہ آہستہ آہستہ اور نرمی سے کریں ۔ 3 سے 5 منٹ مساج کرنے کے بعدچہرہ اچھی طرح صاف کر لیں۔
نمبر 5۔ ماسک:
اب آخر میں ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ ماسک سکن کے اوپن پورس کو بند کرتا ہے اور سکن کو ٹائیٹ کرتا ہے۔ ایکنی سکن کے لیے مَڈ ماسک کا استعمال کریں تو زیادہ فائدہ مند ہو گا۔ منرل ماسک ہر طرح کی سکن پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ماسک لگا کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور 15 منٹ کے بعد چہرہ اچھی طرح دھو لیں۔ سب سے آخر میں تھوڑا سا سوتھنگ لوشن لے کرپورے چہرے پر لگالیں۔ اس سے سکن جلن اور ریشز سے محفوظ رہتی ہے۔

Comments
Post a Comment