Best remedies for black and silky hair.بالوں کو سلکی اور سیاہ بنانے کا بہترین نسخہ
بالوں کو خوبصورت کیسے بنائیں؟
بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیےچند مفید
نسخے۔
خوبصورت بال مردو عورت کی شخصیت پر بہترین تاثرات پیدا کرتا ہے۔ سوکھے، دو شاخہ، بھربھرے اور بے جان بال دیکھنے والے پر برے تاثرات پیدا کرتے ہیں۔ بالوں کو خوبصورت، چمکدار اور لمبے بنانے کے لیے چند ضروری نسخہ اپنائیں اور بالوں کے مسائل کا حل پائیں۔
بالوں کی مضبوطی کے لیے تیل بنانے کا طریقہ:۔
اجزا:۔
روغن کنجد 1 پاؤ
روغن زیتون 1 پاؤ
ناریل کا تیل 1
پاؤ
اسیر 1 پاؤ
روغن بادام 5
تولے
تیل بنانے کی ترکیب:۔
ان تمام تیل کو برتن میں ڈال کر دھیمی آنچ پر گرم ہونے کے لیے رکھ دیں۔ جب تمام تیل اچھی طرح مکس ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ جب تیل ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں حسبِ ضرورت خشبو والے تیل کے چند قطرےڈال کر اسے خشبو دار تیل بھی بنا سکتے ہیں۔ اب اس تیل کو کسی بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں اور نہانے پہلے بالوں میں اچھی طرح لگا لیں اور دو سے تین گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اور پھر کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔
نوٹ:۔ یہ تیل بالوں کو نقصان نہیں پہنچاتا، عمر سے پہلے سفید ہو جانے والے بالوں کو سیاہ کرتا ہے۔ یہ تیل بازار سے ملنے والے تیلوں سے قدرے بہتر ہے۔
بالوں کو چمکدار بنائیں۔
اجزاء:۔
سرسوں کا تیل یا بادام روغن حسبِ
ضرورت
گلیسرین 1
چمچ
تراکیب استعمال
ان دونوں چیزون کو مکس کر کےبالوں میں لگائیں بال چمکیلے ہو جائیں گے۔ اسے نہانے کے بعد
بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ان دو چیزوں کو ملائیں اور بالوں کو نرم و ملائم بنائیں۔
اجزاء:۔
پوست آملہ 2 تولے
تازہ لیموں کا رس 3 تولے
طریقہ استعمال:۔
دو تولے پوست آملہ ایک کلو پانی میں رات بھر کے لیے بگھو کر رکھ دیں۔ صبح اس پانی کو چھان کر اس میں 3 تولے تازہ لیموں کا رس ڈال دیں۔
پھر اس پانی سے سر دھوئیں۔ بال خشک ہونے پر تیل لگا لیں۔چند دن کے استعمال سے بال ریشم سے بھی زیادہ نرم اور چمکدار ہو جائیں گے نیز
اس سے بال کالے اور مضبوط
بھی ہوں گے۔

Comments
Post a Comment