Home remedy for removal of kidney stone. گردے کی پتھری نکالنے کا بہترین گھریلو علاج
گردے کی پتھری کا علاج
گردے میں پتھری کا بن جانا نہائیت تکلیف دہ عمل ہے۔انسانی زندگی کا 70٪ دارومدار گردوں کی بہترین کار کردگی پر ہے۔اگر گردوں میں کسی قسم کا نقص آ جائے تو انسان چلنے پھرنے ہر طرح کے کام کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔گردوں میں پتھری ہو تو ہر وقت گردوں میں تکلیف رہتی ہے۔پیشاب رُک رُک کے آتا ہے۔تیز چلنے سے مثانہ بھاری ہو جاتا ہے۔نیند اُڑ جاتی ہے اور بھوک بھی نہیں لگتی۔آج میں جو آپ سے جو نسخہ شیئر کرنے جا رہا ہوں اس سےگردے کی ہر طرح کی بیماری سے شِفا ملے گی۔
نسخہ نمبر1
پتھری کی صورت میں پیشاب کے بند ہو جانے کا بہترین نسخہ:۔
مکئی کے بال 20گرام
سرپھوکہ 10گرام
پانی
25گرام
ان تمام اجزاء کو پانی میں ڈال کے اچھی طرح پکالیں جب پانی اچھی طرح اُبلنے لگے تو پانی کو چھان کے استعمال کریں۔اس پانی کو ٹھنڈاکر کے یا نیم گرم دونوں صورت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔دن میں آٹھ سے دس گلاس پانی کا استعمال کریں۔
نسخہ نمبر 2
پتھری کو نکالنے کا بہترین نسخہ:۔
سنگ سرماہی 100گرام
سنگ یہود 100 گرام
قلمی شوہ
100 گرام
جوکھار 100گرام
چینی ریوند 100گرام
مولی کا پانی 2 کلو
بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ:۔
سنگ سرماہی اور سنگ یہود دونوں کو باریک پیس کر کسی برتن میں ڈال لیں۔اس میں 2کلو مولی کا پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ہلکی آنچ پر پکائیں۔جب مولی کا پانی خشک ہو جائے تواُتار کراس میں قلمی شوہ،جوکھار، چینی ریوند،ہر ایک 100 گرام باریک پیس کر ملا لیں۔اس کو ایک آدھ دن کے لئے سوکھنے کے لئے رکھ دیں ۔جب اچھی طرح خشک ہو جائےتو انہیں دوبارہ اچھی طرح پیس کر باریک سفوف بنالیں۔بڑے خالی کیپسول لے کر بھر کے رکھ لیں۔ایک کیپسول صبح ایک شام کے وقت کچی لسی یا شربت بزوری کے ساتھ استعمال کریں۔اسے سادہ پانی کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نوٹ
گردے میں پتھری کی صورت میں زیادہ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے
گریز کریں۔
پانی کا استعمال زیادہ کریں۔
کچی لسی یا شکنجوی کا استعمال کریں۔

Comments
Post a Comment