Benefits of Aloe Vera jell. How can Aloe Vera jell useful for skin and hair? Use of Aloe Vera jell in beauty tips.
ایلوویرا جل بالوں اور سکن کے لیے کیسے فائدہ مند ہو سکتی ہے؟ ایلوویرا کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں مختلف اقسام کے پودے اگائے ہیں۔ ان پودوں میں انسانوں کی بہت سی بیماریوں کا علاج بھی موجود ہے۔ ایلوویرا بھی ایک ایسا پودا ہے جو اپنے اندر طبی فوائد کا خزانہ رکھتا ہے۔ یونانی زبان میں اسے ایلوویرا، اردو میں گھیکوار اور پنجابی میں کوار گندل کہتے ہیں۔ اس پودے کے طبی فوائد جاننے کے لیےمختلف ممالک میں بہت سی تحقیقات کی گئی ہیں۔اس پودے کے بہت سے فوائد سامنے آئے ہیں۔ ماہرین طب نے اس پودے سے نکلنے والےجل سے تیار کی گئی ہائیدروجن پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ منہ کے السر کے لیے بہت مفید ہے۔ یوں تو ماہرین طب ایلوویرا کو مختلف جڑی بوٹیوں کے ساتھ ملا کر مختلف بیماریوں کے خلاف ادویات تیار کرتے ہیں۔ لیکن ہم اس آرٹیکل میں سکن اور بالوں کے لیے بیوٹی ٹپس میں ایلوویرا کا استعمال اور فوائد کا ذکر کریں گے۔ 1۔ سیاہ، چمکدار اورسیدھے بالوں کے لیےایلوویرا جل کا استعمال: نسخہ بنانے اور استعمال کا طریقہ: نسخہ بنانے کے لیے ہمیں من...