What is hepatitis? What are effects of hepatitis on liver? Best tips to save from hepatitis.
گھر میں یہ شربت بنائیں اور ہیپاٹائٹس
سے نجات پائیں۔
تعارف:
ہیپاٹائٹس ایک متعدی بیماری ہے۔ جو پھیلنے والا ایک وائرس ہے۔ یہ بیماری پاکستان میں بہت عام ہے۔ یہ وائرس مسانے میں ہوتا ہے۔ اور پانی کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ مریض کو چھونے سے بھی پھیلتا ہے۔ جگر انسانی جسم میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جگر کھانا ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری غذائیت بھی جسم کو فراہم کرتا ہے۔ جگر جسم میں خون پیدا کرتا ہے۔ خون میں پروٹین اور چربی کی سطح کو منظم کرتا ہے۔ اور جسم میں پیدا ہونے والے زہریلے مادوں کے خاتمے کے لیےمسلسل کام کرتا رہتا ہے۔
لیکن جگر کی بہت ساری بیماریاں ہیں۔ جن سب سے زیادہ مہلک اور خطرناک بیماری ہیپاٹائیٹس ہے۔ ہیپاٹائٹس کی وجہ سے جگر
متاثر ہوتا ہے۔ ہیپاٹائٹس کی وجہ سے جگر میں سوزش ہو جاتی ہے۔ اسی لیےڈاکٹر بھی ایسی غذاؤں سے پرہیز کرنے کا مشورہ
دیتے ہیں جو جگر کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ ہیپاٹا ئٹس کی وجہ سے جگر میں کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ عموما 40
سال کے بعد ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جگر کا کینسر عورتوں کی نسبت مردوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ ہیپاٹائٹس( B) کی وجہ سے
جگر کے کینسر کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس کی وجہ سے ہاتھ پاؤں جلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کی
وجہ سے خون کی کمی اور کمزوری محسوس ہوتی ہےیا جگر کی (S.G.B.T) بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ اور ہر وقت دل گھبراتا رہتا
ہے۔
آج میں آپ کو ایسا نسخہ بتاؤں گا جس کے استعمال سے آپ ہیپاٹائٹس ، جگر کی (S.G.B.T)کا بڑھ جانا، خون کی کمی، اور
ہاتھ پاؤں کی جلن جیسی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ نسخہ بنانے میں انتہائی آسان اور سستا ہے۔ آپ اسے گھر
میں آسانی سے بنا سکتے ہیں۔
نسخہ بنانے کے کیے ضروری اجزاء :
نسخہ بنانے کے لیے ہمیں مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔
خشک آلو بخارا 5
عدد
خشک خوبانی 11
عدد
گل نیلو فر پھول 30
- 35گرام
گلو بیل چھڑی 4
انچ ٹکڑا
چھوٹی الائچی 2
عدد
گلو ایک بیل ہوتی ہے۔ جس کے پتے اتار کر اس کی چھڑی استعمال کی جاتی ہے۔ گلو کی چھڑی تازہ یا خشک دونوں استعمال کی جاسکتی ہے۔ یہ تمام اشیاء کسی بھی پنساری کی دکان سے باآسانی مل جائیں گی۔
نسخہ بنانے کا طریقہ:
ایک برتن میں 2 گلاس پانی لیں۔ اس میں 5 عدد خشک آلو بخارا، 11 عدد خشک خوبانی، 30-35 گرام گل نیلوفر کے پھول، 4 انچ گلو بیل کی چھڑی اور 2 چھوٹی الائچی ڈال کر رکھ دیں۔ اورساری رات بھیگا رہنے دیں۔ صبح اٹھ کر اس پانی کو اچھی طرح ابال لیں۔ جب پانی آدھا رہ جائےتو اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ جب پانی نیم گرم ہو جائے تو پانی میں موجود تمام اجزاء کو ہاتھ سے اچھی طرح مسل کر چھان لیں۔ اب یہ پانی ایک تیار کردہ شربت بن جائے گا۔ اس پانی کو روزانہ صبح خالی پیٹ کھانے سے ایک یا ڈیڈھ گھنٹہ پہلے پینا ہے۔ یہ نسخہ ایک ماہ استعمال کر کےآپ کو اپنی طبیعت میں واضح فرق محسوس ہو گا۔
یاد رہے۔ یہ شربت روزانہ تازہ بنا کر استعمال کرنا ہے۔
اگرآپ کو یہ نسخہ پسند آیا ہو تو اسے دوسروں تک بھی شئیر
کریں اور میرے پیج کو لائک بھی کر دیں۔
جزاک اللہ

Comments
Post a Comment