How do we pedicure our feet at home in Urdu. Tips for pedicure in Urdu.
ہم اپنے پاؤں کی حفاظت کیسے کریں؟
پیڈیکیور کیا ہے؟
پیڈیکیور ایک ایسا ٹریٹمنٹ ہے جس میں پاؤں کی سکن اور کیوٹیکل میں جمی گندگی کو صاف کیا جاتا ہے۔
:گھر میں پیڈیکیور کرنے کا طریقہ
پاؤں ہمارے جسم کا بہت اہم حصہ ہے۔ جسے ہم نظر انداز نہیں کر سکتے۔ جس طرح ہمارے منہ اور ہاتھوں کی
:پیڈیکیور کرنے کا طریقہ
پیڈیکیور کرنے کے لیےسب سے پہلےایک کھلے برتن میں نیم گرم پانی لیں۔ اگر گرمیاں ہیں۔ تو نارمل پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پانی میں درج ذیل چیزیں مکس کریں۔
شیمپو یا باڈی واش دو چمچ ملائٰیں۔
ایک چمچ بیکنگ سوڈا۔
ایک چمچ نمک۔
ایک لیموں کاٹ کر۔
:فوائد
شیمپو یا باڈی واش پاؤں پر موجود خشکی کو ختم کرتا ہے۔
نمک اور بیکنگ سوڈا کا استعمال کیوٹیکل میں موجود گندگی کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔
لیموں کا استعمال پاؤں موجود جمی ہوئی گندگی کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اب اس پانی میں 15 منٹ کے لیے پاؤں ڈپ کریں۔ پانی میں پاؤں ڈپ کرنے کے دوران نرم ہاتھوں کے ساتھ لیموں کے ٹکڑوں کی مدد سے پاؤں پر مساج کریں۔ 15 منٹ کے بعد پاؤں کو پانی سے باہر نکال لیں۔ اب پیڈیکیور برش کی مدد سے پاؤں کے ناخن اور کیوٹیکل کو صاف کریں۔ اگر پیڈیکیور برش میسر نہیں تو گھر میں موجود کپڑے دھونے والے برش کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ پاؤں کے ناخن اور کیوٹیکل صاف کرنے ک بعدنیل کٹر سے ناخن کاٹ کے بہترین شکل بنالیں۔ ان تمام پروسیس کے بعد بلیچ کا استعمال کر کے آپ پیڈیکیور کے رزلٹ کو ڈبل کرسکتے ہیں۔
بلیچ بنانے کا طریقہ
بلیچ بنانے کے لیے دو چمچ ڈویلپر میں ایک چمچ بلیچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب پاؤں اچھی طرح خشک کر کے بلیچ پاؤں پر لگائیں اور 15 منٹ تک لگی رہنے دیں۔ اور 15 منٹ کے بعد پاؤں کو پانی سے دوھو لیں۔
نوٹ: یاد رہے اگر آپ نے بلیچ کا استعمال کرنا ہے تو ناخن کاٹنے کا عمل بلیچ کے استعمال کے بعد
کرنا ہو گا۔ پاؤں دھونے
کے بعد ناریل کے تیل یا کسی اچھے لوشن کے ساتھ 5 سے 7 منٹ مساج کریں۔ صبح اٹھ کر پاؤں
دھو لیں۔ اس عمل کو ہفتے
میں ایک بار استعمال کر کےپاؤں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Comments
Post a Comment