How to make ubtan at home? Benefits of ubtan.


 

گھر میں ابٹن بنائیں اور بازاری ابٹن اور کریموں سے جان چھوڑائیں۔

شادی ہو اور دلہن کو ابٹن نا لگے ایسا ہو نہیں سکتا۔ شادی سے پہلےمایوں کی رسم اور شادی تک دلہن کے ابٹن لگاناضروری سمجھا جاتا ہے۔ لیکن آج کل بازاری ابٹن کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔ جو قدرتی اجزاء کی بجائے کیمیکلز اور کاسمیٹک سے تیار کیا جاتا ہے۔ جو فائدہ مندثابت  ہونے کی بجائے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ بازاری ابٹن ہر طرح  کی سکن کے کئے موضوں نہیں ہوتا۔ جس سے چہرے پر دانے الرجی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اور شادی کے موقع پر دلہن کے لیے ایسا رسک لینا خطرے سے خالی نہیں۔ اس لیے گھر میں تھوڑی سی محنت کریں اور قدرتی اجزاء سے مفید اور قابل استعمال ابٹن بنائیں۔

ابٹن بنانے کے لیے ضروری اجزاء:

·       کیسو کے پھول                         25 گرام

·       جو کا آٹا                                 2 چمچ

·       عرق گلاب                            حسب ضرورت

·       خشک دودھ یا دودھ کی ملائی           2 چمچ

·       ہلدی                                   آدھا چمچ

·       لیموں کا جوس                          2-3 قطرے

ابٹن بنانے اور استعمال کا طریقہ:

رات کے وقت آدھا کپ عرق گلاب میں25 گرام کیسو کے پھول ڈال کے بھگو دیں۔ اگر عرق گلاب نہیں ہے تو آپ پانی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ صبح اُٹھ کر کیسو کے پھولوں کو ہاتھ سے اچھی طرح  مسل کر  گلاب کے عرق / پانی کو چھان لیں۔ ان گلاب کے عرق میں 2 چمچ جو کا آٹا مکس کر دیں۔ اب اس میں خشک دودھ یا دودھ کی ملائی کا 1 چمچ مکس کر دیں۔ اب ہلدی آدھا چمچ اور لیموں کے جوس کے چند قطرے بھی اس میں مکس کر دیں۔ اب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں اور آپ کا ابٹن تیارہو جائے گا۔

ابٹن کو بہت زیادہ پتلا یا سخت حالت میں نہیں بنانا۔ ابٹن اس حالت میں ہوکہ آسانی سےہاتھ، پاؤں  یا منہ پر لیپ کیا جا سکے۔ اب اس ابٹن کو اپنے ہاتھ، پاؤں اور منہ پر لیپ کر کے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ لیپ کرنے کے دوران ابٹن کو خشک نہیں ہونے دینا مسلسل پانی یا گلاب کے عرق سے سپرے کرتے رہیں۔ 10 منٹ کے بعد ابٹن کو نرم ہاتھوں سے اچھی طرح رگڑیں یہاں تک میل اترنا شروع ہو جائے۔ 10 سے 15 منٹ کے بعد سکن کو پانی سے دھو لیں۔ سکن دھونے کے بعد کوئی اچھا سا موئسچرائیزرکا استعمال کریں۔ یہ ابٹن روزانہ یا ہفتے میں 3 دفعہ استعمال کریں۔ مسلسل استعمال سے ہاتھوں، پاؤں اور منہ  پہ قدرتی چمک آجائے گی۔

ابٹن کے فوائد:

·       ابٹن کے استعمال سے سکن پر قدرتی چمک آجاتی ہے۔

·       ابٹن کے استعمال سے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیوں سے مکمل نجات مل جاتی ہے۔

·       ابٹن کے مسلسل استعمال سے چہرے کے فالتو  بال  ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتے ہیں۔  اورکسی لیزر ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔

·       روزانہ ابٹن کے استعمال سے چہرے  پر موجود زیادہ عمر کے تاثرات ختم ہو جاتے ہیں۔ سکن فریش اور جوان نظر آتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Home Remedies To Get Rid Of Blackheads, Pimples' and Dark sports

5 Best home remedies for common health problems. Home remedy to improve eyesight.

3 Best home remedies for beauty. How to get rid from blackheads, dark circles and hair fall?