Hair fall reasons and solution in Urdu. Tips for hair fall solution in Urdu

 

بالوں کے گرنے کی وجوہات

 :اور ان کاحل

بالوں کی اہمیت:

بال ہر مرد اور عورت کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتے 

ہیں۔ جو مرد وعورت کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے 

ہیں۔ مرد اور عورت کی خوبصورتی کا انحصار ان کے 

بالوں پر ہوتا ہے۔ جب بال خوبصورت اور حسین نظر  آتے ہیں تو انسان بھی خوبصورت اور

 حسین  نظر آتا ہے۔ گرتے اور سفید بالوں کو لے 

کر انسان بہت پریشان رہتا ہے۔ اور طرح طرح کی ادویات اور کیمیکلز  کا استعمال کرتے ہیں۔

 جس سے ان کے بالوں کی مسائل کم ہونے کی 

بجائے بڑھ جاتے ہیں۔ کچھ لوگ ادویات اور کیمیکلز سے دور رہتے ہیں لیکن اپنے بالوں کو

 مسائل کے بارے میں بہت پریشان رہتے ہیں۔ پریشانی 

مسائل کا حل نہیں ہوتی۔ آج اس نسخے کے استعمال سے آپ کو اپنے بالوں کی پریشانی سے نجات مل جائے  گی۔آپ کے بال خوبصورت اور گھنے 

نظر آئیں گے۔


بال گرنے کی وجوہات:

بال گرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ بال گرنے کی وجہ عمر رسیدگی، موروثی جینز یا ہارمونز بھی

 ہیں۔بال گرنے کی وجہ تھائی رائیڈکی خرابی بھی ہو سکتی ہے۔ بال گرنے کی وجہ جلدی بیماری بھی ہو سکتی ہے۔ بال گرنے کی سب سے بڑی وجہ ذہنی دباؤ، پریشانی یا جسم میں پروٹین کی کمی ہے۔ پروٹین کی کمی سے سر میں خشکی پیدا ہوتی ہے۔ جس سے بالوں میں روغن کی کمی ہو جاتی ہے۔ جس سے بال بےرونق اور اکڑ کر اترنا اور ٹوٹنا شروع ہو جاتے ہیں۔

آج میں آپ کو3 ایسے نسخے بتانے جا رہا ہوں جس سےآپ خود گھر میں اپنے بالوں کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو زیادہ 

محنت اور روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس کے استعمال سے آپ کے بال 

خوبصورت اور گھنے ہو جائیں گے۔

نسخہ نمبر 1:

اس نسخہ میں ہمیں مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔

آملہ                        100 گرام

ریٹھا                        100 گرام

سیکا کائی                   100 گرام

ناریل کا تیل           حسب ضرورت

مکسچر بنانے اور استعمال کا طریقہ:

 2لیٹر پانی لیں اس میں آملہ، ریٹھا، سیکا کائی بھگو دیں اور ساری رات بھیگا رہنے دیں۔ صبح پانی کو اچھی طرح اُبال لیں ۔ جب پانی 1 لیٹر رہ جائے تو پانی چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعدپانی کو شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں۔ جب بھی بال واش کرنے ہوں اس کے ایک گھنٹہ پہلے ناریل کے تیل میں ایک چوتھائی کپ اس پانی کا مکس کر لیں۔ اب اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں سے ٹاپ تک اچھی طرح لگائیں۔ ایک گھنٹے کے بعدبالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 سے 3 دفعہ کریں۔ چند ہفتوں کے استعمال سے  آپ کے بال خوبصورت اور گھنے ہو جائیں گے۔

نسخہ نمبر 2:

جن لوگوں کے بال اکڑے اور الجھے رہتے ہیں اور بالوں میں کنگھی کرنے  میں دشواری ہوتی ہے۔ یہ نسخہ ان لوگوں کے لیے بے حد مفید ہے۔اس نسخہ میں ہمیں مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔

دہی                                  ایک کپ

تلوں کا تیل                       2 سے 3 چمچ

انڈے کی زردی                1 عدد

 مکسچر بنانے اور استعمال کا طریقہ:

ایک کپ دہی میں 2 سے 3 چمچ تلوں کا تیل اور ایک انڈے کی زردی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے بالوں میں جڑوں سے  ٹاپ تک اچھی طرح لگائیں۔ ایک گھنٹہ بعد بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ آپ کے بال جتنے بھی خراب، بے رونق، الجھے ہوئے ہوں  چند ماہ کے استعمال سے  آپ کے بال خوبصورت اور چمک دار ہو جائیں گے۔

نسخہ نمبر 3:

اکثر مرد اور خواتین کے سر میں خشکی یا پروٹین کی کمی کی وجہ سےدانے اور پھنسیاں بن جاتی ہیں۔جو سر میں درد اور بال اترنے کا باعث بنتی ہیں۔ سر میں دانے اور پھنسیاں بننے کی وجہ سےروزانہ کنگھی کرنا مشکل ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے بال الجھے رہتے ہیں اور  کنگھی کرنے سے ٹوٹنے لگتے ہیں۔اس پریشانی کا حل مندرجہ ذیل نسخے میں بتایا گیا ہے۔اس نسخے میں ہمیں  مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔

دہی                              ایک کپ

ہلدی                             آدھا چمچ

انڈے کی سفیدی            1 عدد

چھال(داتن)                   2 سینٹی میٹر کا ایک ٹکڑا

مکسچر بنانے اور استعمال کا طریقہ:

چھال (داتن) کو پیس کر بریک کر لیں۔ اب ایک کپ دہی لیں اس میں چھال کا پاؤڈر، آدھا چمچ ہلدی اور ایک عدد انڈے کی سفیدی ڈال اچھی کر مکس کر لیں۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرنے کے 15 سے 20 منٹ  بعدپورے سر میں اچھی طرح لگا لیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد سر کو 

کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔

نوٹ:

انڈے کی سفیدی آپشنل ہے۔ جن خواتین و حضرات کو انڈے کی بو پسند نہیں وہ صرف ہلدی، چھال(داتن)، اور دہی مکس کر کے لگائیں۔انڈے کی سفیدی پروٹین کی کمی دورکرتی ہے۔ جس کے استعمال سے خشکی سے نجات ملتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Home Remedies To Get Rid Of Blackheads, Pimples' and Dark sports

5 Best home remedies for common health problems. Home remedy to improve eyesight.

3 Best home remedies for beauty. How to get rid from blackheads, dark circles and hair fall?