The best solution for hair fallen by typhoid fever in Urdu.
ٹائیفائیڈ بخار سےاترتے بالوں کا بہترین حل:
لمبے گھنے اور خوبصورت بال کسے پسند نہیں ہوتے؟ ہر خواتین وحضرات اپنے بالوں کو حسین اور خوبصورت بنانے کی دوڑ میں لگے رہتے ہیں۔ بال ہر انسان کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔ خصوصاخواتین کے لمبے گھنے اور خوبصورت بال ان کے حسن میں اضافے کا سبب اور نسوانیت کا خاص جز مانے جاتے ہیں۔ بالوں کا گھنا ہونا موروثی ہوتا ہے۔لیکن آپ ان کی دیکھ بھال اور حفاظت سے انہیں خوبصورت اور نرم و ملائم بنا سکتے ہیں۔
بال اترنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ لیکن میں اس آرٹیکل میں بال اترنے کی جس وجہ کا ذکر ہے وہ ٹائیفائیڈ بخار ہے۔ ٹائیفائیڈ بخار بال گرنے کی بہت بڑی وجہ ہے۔اکثر مرد و خواتین کے اس بیماری سے نا صرف بال اترتے ہیں بلکہ گنجہ پن بھی آ جاتا ہے۔ لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس آرٹیکل میں اس مسلئے کا حل بتایا گیا ہے۔ جس کے استعمال سے بال نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے۔
نسخہ:
نسخہ بنانے کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔
سرسوں کا تیل 1 لیٹر
چقندر کا جوس آدھا لیٹر
جونک 50
گرام
کالی مرچ 50 گرام
سولیوشن بنانے کا طریقہ:
جونک ایک سمندری کیڑا ہوتا ہے۔ یہ کسی بھی پنساری کی دکان سے مل جاتا ہے۔ سب سے پہلے120 ملی گرام سرسوں کا تیل لیں اس میں 50 گرام جونک دال کر اچھی طرح جلا لیں۔ جونک جلانے کے دوران اس کی بو آئے گی اس لیے چولہا کھلی اور ہوا دار جگہ پر رکھ لیں۔ اب باقی سرسوں کے تیل میں آدھا لیٹر چقندر کا جوس ڈال کرہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب تیل پکنے لگ جائے اور چقندر کا تیل آدھا رہ جائے تو اس میں50 گرام کالی مرچیں پیس کر ڈال دیں۔ اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تیل کو ہلکی آنچ پر پکانا ہے۔ جب تیل میں چقندر کا جوس اچھی طرح جل جائے اور تیل شفاف نظر آنے لگے تو اس میں جونک والا تیل مکس کر دیں ۔ اب 3 سے 4 منٹ تیل کو مزید پکائیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ تیل ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے شیشے یا پلاسٹک کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ اس میں خوشبو کے لیے چمبیلی کے تیل کے 3 سے 4 چمچ ڈال لیں۔
استعمال کا طریقہ:
اب یہ تیل ایک ہفتہ میں 2 سے 3 دفعہ پورے سر میں بالوں کی جڑوں سے ٹاپ تک اچھی طرح لگائیں اور کچھ دیر بعد نہا لیں۔ یہ تیل نہانے کے بعد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کو میرا نسخہ پسند آیا ہے تو اسے دوسروں کے ساتھ بھی
شیئر کریں۔
شکریہ

Comments
Post a Comment