What is manicure?-how to do manicure at home? in Urdu
Manicure at home
مینی کیور کیا ہے۔
مینی کیور ہاتھوں اور ناخنوں کی خوبصورتی کے لئےگھر میں یا سیلون میں کئے جانے والا
ایک علاج ہے۔ مینی کیور سے ناخنوں کے آزاد کناروں کو فل کیا جاتا ہے۔ اور ان کو
تراش کر بہترین شکل دی جاتی ہے۔ تاکہ ہمارے خوبصورت اور پر کشش لگیں۔
گھر میں مینی کیور کرنے کا طریقہ:
خواتین کا حسن اپنی مثال آپ ہوتا ہے۔ وہ سر سے لے کر پاؤں تک حسین لگنے کی
خواہش مند ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے حسن کو سنوارنے میں خاص توجہ
مرکوز رکھتی ہیں۔ کچھ خواتین اپنے ہاتھوں اور ناخنوں کی دیکھ بھال اور حفاظت
کرنے میں لاپرواہ ہو جاتی ہیں۔ اور کچھ خواتین کو گھریلو کام کاج میں مصروفیت کی
وجہ سے وقت اتنا نہیں ملتا کہ وہ اپنے ہاتھوں اور کی دیکھ بھال کر سکیں۔ جس سے
ہاتھوں کی خوبصورتی اور کشش ماند پڑ جاتی ہے۔ جبکہ ہاتھ ہمارے جسم کا سب سے
اہم اور نمایا حصہ ہوتے ہیں۔ جو زیادہ تر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ ہاتھوں
اور ناخنوں کی خوبصورتی کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے ایک ماہ میں ایک بار مینی کیور
ضرور کریں۔
مینی کیور کروانے کے لیےکسی پارلر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ یہ کام گھر میں
بھی کر سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں مینی کیور کا ایسا طریقہ بتایا گیا ہے ۔جس پر عمل کر
کے آپ پارلرجا کر اپنا وقت اور پیسا ضائع کرنے کی بجائے گھر میں ہی رہ کر اپنے
ہاتھوں اور ناخنوں کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
گھر میں مینی کیور کرنے کے لئے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہے۔
نیل کٹر
نیل پالش ریموور
فائلر
باؤل 1 عدد
شیمپو 2 چمچ
بیکنگ سوڈا 1 چمچ
نمک 1 چمچ
لیموں 1 عدد
گلیسرین 1 چمچ
مینی کیور سولیوشن بنانے کاطریقہ:
باؤل میں نیم گرم پانی لیں۔ اس پانی میں2 چمچ شیمپو، 1 چمچ بیکنگ سوڈا، 1 چمچ
نمک، 1 چمچ گلیسرین اور 1 عدد لیموں کاٹ کر ڈال دیں۔ اور ہاتھ کی مدد سے تمام
اشیا کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
سب سے پہلے اگر ناخنوں پر نیل پالش لگی ہے۔ تو اسے نیل پالش ریموور سے ریموو
کر دیں۔ اس پانی میں 10 سے 15 منٹ کے لئے اپنے ہاتھوں کو ڈپ کریں۔ پانی
میں ہاتھوں کو ڈپ کرنے کے دوران لیموں کی مدد سے اپنے ہاتھوں پر مساج
کریں۔ اب 15 منٹ کے بعد اپنے ہاتھوں کو پانی سے نکال لیں۔ نیم گرم پانی میں
ہاتھ ڈپ کرنے سے ناخنوں کے کیوٹیکل نرم ہوجاتے ہیں۔ جسے آسانی سے کسی بھی
برش کی مددسے صاف کیے جا سکتے ہیں۔
اب نیل کٹر اور فائلر کی مدد سے ناخنوں کو مناسب شکل میں تراش لیں۔
ناخن تراشنے کے لئے لکڑی کا فائلر استعمال کریں جو ایک دفعہ استعمال کر کے پھینک دیں۔
اگر انگلیاں لمبی اور باریک ہیں تو ناخنوں کی شکل گول بنائیں۔ اور اگر موٹی اور چھوٹی
ہیں تو ناخنوں کی شکل آگے سے نوکیلی رکھیں۔ تاکہ انگلیاں لمبی اور پتلی محسوس ہوں
جس سےہاتھ خوبصورت لگیں۔
اب ناریل کے تیل یا کیسی اچھے موسچرائزر سے 2 سے 3 منٹ ہاتھوں کو مساج کریں
اور چھوڑ دیں۔ صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں۔
ناخنوں کی حفاظت:
ناخن کیراٹین سے بنے ہوتے ہیں۔ جو کہ مردہ پروٹین ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ
اگر ان کی حفاظت نہ کی جائے تو یہ ٹوٹ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیز واشنگ
پاؤڈر،نا مناسب غذا اور زیادہ بڑھانے سے بھی ناخن ٹوٹ جاتے ہیں۔ معدنیات اور
حیاتین کی کمی کے باعث ناخن ٹوٹ جاتے ہیں۔
ناخنوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ہفتے میں ایک بار ضرور نیل کٹر اور فائلر
کی مدد سے ناخنوں کو تراشیں اور مناسب شکل دیں۔ ناخنوں کے کیوٹیکل جسم میں
میل کچیل داخل ہونے سے روکتے ہیں۔ اس لیے اسے مردہ سمجھ کر اتار نہ دیں بلکہ
ان کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مناسب وقت پر ین کی صفائی کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ ایسی خوراک کا استعمال کریں۔ جس میں پروٹین، معدنیات اور
حیاتین وافر مقدار میں پائی جاتی ہوں۔
مثلا: - دودھ، انڈا اور فروٹ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں


Comments
Post a Comment