Benefits of Aloe Vera jell. How can Aloe Vera jell useful for skin and hair? Use of Aloe Vera jell in beauty tips.
ایلوویرا جل بالوں اور سکن
کے لیے کیسے فائدہ مند ہو سکتی ہے؟
ایلوویرا
کیا ہے؟
اللہ تعالیٰ نے اس دنیا
میں مختلف اقسام کے پودے اگائے ہیں۔ ان پودوں میں انسانوں کی بہت سی
بیماریوں کا علاج بھی موجود ہے۔ ایلوویرا بھی ایک ایسا پودا ہے جو اپنے
اندر طبی فوائد کا خزانہ رکھتا ہے۔ یونانی زبان میں اسے ایلوویرا، اردو
میں گھیکوار اور پنجابی میں کوار گندل کہتے ہیں۔ اس پودے کے طبی فوائد جاننے کے
لیےمختلف ممالک میں بہت سی تحقیقات کی گئی ہیں۔اس پودے کے بہت سے فوائد
سامنے آئے ہیں۔ ماہرین طب نے اس پودے سے نکلنے والےجل سے تیار کی گئی ہائیدروجن پر
تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ منہ کے السر کے لیے بہت مفید ہے۔ یوں تو
ماہرین طب ایلوویرا کو مختلف جڑی بوٹیوں کے ساتھ ملا کر
مختلف بیماریوں کے خلاف ادویات تیار کرتے ہیں۔
لیکن ہم اس آرٹیکل میں
سکن اور بالوں کے لیے بیوٹی ٹپس میں ایلوویرا کا استعمال اور فوائد کا ذکر
کریں گے۔
1۔ سیاہ، چمکدار اورسیدھے
بالوں کے لیےایلوویرا جل کا استعمال:
نسخہ
بنانے اور استعمال کا طریقہ:
نسخہ بنانے کے لیے ہمیں
مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔
ایلوویرا جل 2
چمچ
سرسوں
کا تیل حسب ضرورت
حسب ضرورت سرسوں کا تیل
لیں اس میں 2 چمچ ایلوویرا جل شامل کر دیں۔ ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح
مکس کر کے بالوں کی جڑوں سے ٹاپ تک اچھی طرح لگائیں۔ اس کے مسلسل
استعمال سےبال قدرتی سیاہ، چمکداراور سیدھے ہو جائیں گے۔ یہ تیل نہانے
سے 2 گھنٹے پہلے استعمال کریں۔ 2 گھنٹے لگا رہنے کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھو
لیں۔
2۔
سکن وائیٹنگ کے لیے ایلوویرا جل کا استعمال:
ایلوویرا ایک قدیم ترین
پودا ہے۔ اس کا استعمال صدیوں سے ہوتا آرہا ہے۔ ایلوویرا کا جل سکن کے لیے بہت
مفید اور موئثر ہے۔ایلوویرا کا استعمال چہرے کی وائیٹنگ برقرار رکھنے
میں اہم قردار ادا کرتا ہے۔
نسخہ
بنانے اور استعمال کا طریقہ:
نسخہ بنانے کے لیے مندرجہ
چیزوں کی ضرورت ہے۔
ایلوویرا جل 1 چمچ
ملتانی مٹی 1 چمچ
ہلدی ایک
چوتھائی چمچ
نمک
ایک چوتھائی چمچ
ان تمام اجزاء کو آپس میں
اچھی طرح مکس کر لیں۔ مکس کرنے کے بعد ایک پیسٹ بن جائے گا۔ اس پیسٹ کو15 منٹ کے
لیے چہرے پر لگا لیں۔ 15 منٹ کے بعدہاتھ گیلے کر کے آہستہ آہستہ 5 منٹ تک
مساج کریں اور پھرچہرے کو دھو لیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے آپ کا
چہرہ چاند کی طرح چمکنے لگے گا۔
3۔ پھوڑے، پھنسیوں کے
لیے ایلوویرا جل کا استعمال:
نسخہ
بنانے اور استعمال کا طریقہ:
نسخہ بنانے کے لیے مندرجہ
ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔
فریش ایلوویرا جل 1
ٹکڑا
نمک ایک
چوتھائی چمچ
اگر آپ کے جسم کے کسی بھی
حصہ پر پرانے سے پرانہ پھوڑا یا پھنسی ہے۔ اور علاج کے باوجود آرام نا
آ رہا ہو تو رات کو سونے سے پہلے تازہ ایلوویرا جل کا ایک ٹکڑا لیں۔ اس کے اوپر
ایک چٹکی نمک ڈال کر توے پر رکھ کر ہلکا سا گرم کر لیں۔
اب ٹکڑے کو پھوڑے، پھنسی والی جگہ پر رکھ کر باندھ دیں۔ اور ساری رات
باندھا رکھیں۔ ایک ہفتہ کے مسلسل استعمال سے پھوڑا، پھنسی جڑ سے غائب ہو جائے گی۔
اگر زخم زیادہ پُرانا ہے تو مکمل آرام آنے تک اس کا استعمال کریں۔
4۔
میک اپ ریمور کے لیے ایلوویرا جل کا استعمال:
ایلوویرا جل میک اپ ریموو
کرنے کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ چہرے سے میک اپ کو ریموو کرنے کے لیے
ایلوویرا کی جل لیں اور اسے پورے چہرے پر نرمی سے 5
منٹ مساج کریں اور پھر چہرے کو دھو لیں۔ چہرے پر موجود تمام میک اپ
آسانی سے اتر جائے گا۔ اس کے لیے آپ کو کسی ٹونر، ٹشو یا روئی کی ضرورت نہیں پڑے
گی۔
5۔ سن
بلاک کے لیے ایلوویرا جل کا استعمال:
گرمی کے موسم میں
ایلوویرا جل کو ہاتھوں ، پاؤں اور منہ پر سن بلاک کے طور پر استعمال
کیا جاتا ہے۔ ایلوویرا جل کو ہاتھوں ،پاؤں اور منہ پر لگانے سے یہ سورج
کی تیز شعاعوں سے سکن کو محفوظ رکھتا ہے۔ جس سے سورج کی تیز شعاعیں ہماری سکن پر
اثر انداز نہیں ہوتی اور ہمارا رنگ صاف رہتا ہے۔

Waooo great sir
ReplyDeleteVery informative..
ReplyDeleteIt's very useful remidy
ReplyDelete