Best home remedies for black lips, yellow teeth and mouth smell. How we can get rid from black lips, yellow teeth and mouth smell.


 

تین مسائل اور گھریلو ٹوٹکوں سے ان کا حل:

نسخہ نمبر 1:

گلاب کی طرح گلابی اور نرم و ملائم ہونٹ پائیں:

آج کل کے سرد موسم میں ہونٹوں کا سیاہ اور خشک ہو جانا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ پانی کی کمی، سگریٹ نوشی، غذائی اجزاء کی کمی یا مخصوص ادویات کے استعمال سے ہونٹ خشک اور کالے پڑ جاتے ہیں۔ ہونٹوں کو پنک اور نرم و ملائم بنانے کے لیے درج ذیل نسخہ اپنائیں۔

اجزاء:

·      چقندر کا جوس       آدھا کپ

·      ناریل کا تیل         آدھا کپ

آدھا کپ چقندر کا جوس لے کر اس میں آدھا کپ ناریل کا تیل  مکس کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب چقندر کا پانی خشک ہو جائے تو اس تیل کو چھان لیں اور شیشے کے جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں۔ یہ تیل لِپ بام کی شکل میں آ جائے گا۔ اسے روزانہ 2 سے 3 بار ہونٹوں  پر لگائیں۔ کالے ، خشک اور پھٹے ہونٹ گلابی اور نرم و ملائم ہو جائیں گے۔

نسخہ نمبر 2:

مو تیوں کی طرح چمکتے دانت:

چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ دلکش اور حسین مسکراہٹ خوبصورت دانتوں کی مرہونِ منت ہوتی ہے۔ دانت انسانی چہرے پر  نمایا ں حیثیت رکھتے ہیں۔اس لیے دانتوں کی صفائی اور خوبصورتی کا خاص خیال رکھیں۔ پیلے گندے دانت دوسروں سے بات کرنے کا کانفیڈنس ختم کر دیتے ہیں۔

اجزاء:

·      ٹوتھ پیسٹ          ایک چھوٹا چمچ

·      لیموں کا رس         2 سے 3 قطرے

·      بیکنگ پاؤڈر          ایک چٹکی

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب ٹوتھ برش پر اس پیسٹ کو لگا کر  دانتوں پر برش کریں پھر 2 سے 3 منٹ بعد دوبارہ پیسٹ لگائیں اور دانتوں پر برش کریں۔ دو، تین بار ایسا کرنے سے آپ کے پیلے دانت سفید ہو جائیں گے۔

نسخہ نمبر 3:

منہ کی بدبو کا حل:

سانس کے ساتھ منہ سے بدبو کا  آنا آپ کی شخصیت پر بہت برے تاثرات چھوڑتی ہے۔  اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ کھانا کھانے میں تیز بدبودار چیز کے کھا لینے سے منہ سے بدبو نہیں جاتی مثلاً لہسن، پیاز وغیرہ۔ ان کی بدبو اُس وقت تک آپ کے منہ سے نہیں  جائے گی جب تک یہ آپ کے معدے سے خارج نہ ہو جائے۔ منہ کی بدبو کی ایک وجہ آپ کے نظامِ ہضم کا خراب ہونا ہے۔ جو آپ خوراک کھاتے ہیں وہ آپ  کے نظامِ ہضم کے درست نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے معدے میں جمع ہوتی رہتی ہے اور قبض کی صورت  میں خارج نہیں ہوتی جو معدے میں تبخیر کا سبب بنتی ہے۔ اور منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔

منہ کی بدبو  ختم کرنے کے لیے چند مفید باتوں پر عمل کریں۔

·      پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

·      چھوٹی سبز الائچی منہ میں رکھ کر چبائیں۔

·      دن میں دو بار برش کریں اور ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ایک قطرہ لیموں شامل کر لیں۔

·      زیادہ تیز مصالے والی غذاؤں سے پرہیز کریں جس سے معدے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔

·      کھانا کھانے کے بعد ماؤتھ واش کا استعمال کریں۔

·      متوازن اور زود ہضم غذا کا استعمال کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Home Remedies To Get Rid Of Blackheads, Pimples' and Dark sports

5 Best home remedies for common health problems. Home remedy to improve eyesight.

3 Best home remedies for beauty. How to get rid from blackheads, dark circles and hair fall?