What are wrinkles? course of wrinkles. best home remedies to remove wrinkles.
سکن ٹائیٹ ماسک لگائیں اور جھریوں سے نجات پائیں۔
حسین اور جوان رہنے کے لیے چہرے کی تازگی اور شادابی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ حسین اور صاف ستھرا چہرہ ہر ایک کے لیے جاذبِ نظر ہوتا ہے۔ کم عمری میں چہرے پر پڑتی جھریاں خواتین کے لیے پریشانی کا سبب بنتی ہیں۔ خواتین جھریاں ختم کرنے کے لیے ادویات، کیمیکلز اور کریموں کا استعمال کرتی ہیں۔ جو کہ اس مسئلے کا مستقل اعلاج نہیں ہے۔ ایک بار جھریاں چہرے پر آ جائیں تو انہیں ختم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
جھریوں سے سکن لٹک جاتی ہے اور بد نما نظر آنے لگتی ہے۔ چہرے کی تازگی اور رونق بلکل ختم ہو جاتی ہے۔ جھریاں وہ واحد مسئلہ ہے جسے میک اپ کی مدد سے بھی چھپایا نہیں جا سکتا۔ جھریاں اور لٹکی ہوئی سکن میک اپ میں بھی واضح نظر آتی ہیں۔ لیکن اب آپ کو اس کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پریشانی کسی مسئلہ کا حل نہیں۔آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو جھریوں سے نجات کا بہترین گھریلو ٹوٹکہ بتایا جائے گا جس کا استعمال کر کےآپ آسانی سے جھریوں سے نجات حاصل کر سکتی ہیں۔
جھریوں سے نجات کا طریقہ:
جھریوں سے نجات پانے کے لیے چہرے پر کلینزنگ کا خاص خیال رکھیں۔ ہفتے میں دو بار چہرے پر کلینزنگ کریں۔ کیونکہ کے دورانِ مساج خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے۔ اور چہرے کے ٹشوز بھی ٹائیٹ رہتے ہیں۔ چہرے پر ڈھیلا پن نہیں آتا اور چہرہ جوان نظر آتا ہے۔ آپ روزانہ سونے سے پہلےجھریوں والی جگہ پربادام روغن سے مساج کریں تاکہ جھریاں جلد ختم ہو جائیں۔ بادام روغن سے ڈارک سرکل اور دانوں کے داغ بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ دن کے وقت ایک چمچ ملائی میں 2 سے 3 قطرے لیموں کا رس ڈال کر مساج کریں۔ 10 سے 15 منٹ مساج کرنے کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں۔ اس کے بعد چہرے پر سکن ٹائیٹ ماسک بنا کر لگائیں۔
ماسک بنانے کے لیے ضروری اجزاء:
·
میدہ ایک چمچ
·
شہد ایک چمچ
·
لیموں کا رس 2
سے 3 قطرے
·
انڈے کی سفیدی ایک
چمچ
·
ہلدی دو چٹکی
سکن ٹائیٹ ماسک بنانے اور استعمال کا طریقہ:
اب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں۔ ماسک لگانے کے دوران باتیں کرنے سے گریز کریں۔ 30 منٹ کے بعد چہرہ پانی سے دھولیں۔ چہرہ دھونے کے بعد آدھا چمچ شہد میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر سارے چہرے پر لیپ کریں۔ 5 منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ صرف چند دن کے استعمال سے رزلٹ واضح نظر آنے لگے گا۔

Comments
Post a Comment