How to Get Skin Whitening. Home Remedy For Freckles (Chaiyan)

 موثراور آسان  گھریلو نسخہ اپنائیں اور چھائیوں نجات پائیں۔

چہرہ انسانی شخصیت کا سے مکمل  آئینہ دار ہوتا ہے۔ لیکن جب یہی  چہرہداغ دھبوں اور چھائیوں شکار ہو جائےتو حسن ماند پڑ جاتا ہے۔ اور انسانی شخصیت بھی اپنا  وقار کھو دیتی ہے۔ یہ شیاہ اور بھورے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں جو چہرے پر کسی بھی جگہ نمودار ہو جاتے ہیں۔ جلد کی یہ حساس بیماری زیادہ تر پچیس سے پچاس سالہ خواتین  کے چہرے پر ہوتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے اکژ خواتین ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔  یہ کوئی سنجیدہ یا خطرناک بیماری نہیں ہے۔ چھائیوں کی وجہ جسم میں ہارمونز اوراسٹروجن میں تبدیلی ہوتی ہے۔ اس کے اعلاوہ چھائیوں کے بڑی وجہ کیلشیم اور آئرن کی کمی ہے۔ اس لیے حاملہ خواتین بھی اس کا شکار ہو جاتی ہیں۔

ویسے تو زیادہ تر لڑکیاں چھائیوں کو دور کرنے کے لیے بازاری کریموں کا استعمال کرتی ہیں۔ جس سے عارضی طور پر چھائیوں سے نجات ملتی ہے۔ اکثر خواتین کے لیے چھائیوں والی کریم فائدہ مند ثابت نہیں ہوتی۔ کریم میں موجود کیمیکلز سے چہرے کی اوپر والی سکن بہت زیادہ ریڈ ہو جاتی ہے۔ سکن اس قدر نازک ہو جاتی ہے کہ دھوپ اور گرمی کے تاثرات سے سکن کے اندر موجود باریک نالیاں پھٹ جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے سکن پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو جاتی ہے۔ اور  دیکھنے میں بہت بُری لگتی ہے۔ اس لیے چھائیوں کے علاج  کے لیے گھریلو ٹوٹکے اور دیسی نسخہ کو مدنظر رکھا جائے تو زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔

جو لوگ طرح طرح کی نائٹ کریم لگا کر اُکتا گئے ہیں۔ چہرہ پہلے سے بھی زیادہ زرد، چھائیاں یا نشان  پڑ گئے ہیں۔ یا ان سب سے ہٹ کر چہرہ بے رونق ہو گیا ہے۔ ہماری آج کی ریمیڈی خاص اسی مسئلے کے لیے ہے۔

نسخہ نمبر 1:

نسخہ بنانے اور استعمال کا طریقہ:

نسخہ بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت  ہے۔

·      عناب                          ایک پاؤ

·      پانی                              ایک لیٹر

·      چینی                             ایک پاؤ

رات کو سونے سے پہلے ایک لیٹر پانی میں ایک پاؤ عناب   ڈال کر رکھ دیں۔ صبح اُٹھ کر عناب کو اچھی طرح مسل کر چھلکے پھینک دیں۔ اور پانی کو پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو اس میں ایک پاؤ چینی مکس کر دیں۔ اب پانی کو اتنی دیر تک پکائیں کہ وہ گاڑھے شربت کی شکل اختیار کر لیے۔ اب اس شربت کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔  ٹھنڈا ہونے کے بعد اس شربت کو شیشے کی بوتل میں ڈال کر  محفوظ کر لیں۔ اس شربت کو روزانہ  صبح، دوپہر اور شام دن  میں 3 مرتبہ کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے کریں۔ یہ شربت خون صاف کر کے پھوڑے، پھنسیوں، چھائیوں، جسمانی کمزوری اور پیلی رنگت سے نجات دلاتا ہے۔

نسخہ نمبر 2:

نسخہ بنانے اور استعمال کا طریقہ:

نسخہ بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہے۔

·      بادام کا تیل                             ایک چمچ

·      لیموں کا رس                            آدھا چمچ

·      ایلوویرا جل                              ایک چمچ

·      ہلدی                                        ایک چٹکی

·      وٹامن  E کیپسول                      ایک عدد

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے کریم بنا لیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس کریم کو اپنے چہرے پر لگائیں اور 15 - 20 منٹ کے بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔ یہ کریم آپ رات بھر لگا کر بھی سو سکتے ہیں۔ اس کریم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ  نہیں ہے۔

چند احتیاطی تدابیر:

i.   زیادہ تیز دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

ii.  دھوپ میں نکلتے وقت سن بلاک کا استعمال کریں۔

iii.  وٹامن C اور وٹامن E  سے  بھرپور غذا کا استعمال کریں۔

iv.   جوس والے فروٹس زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

v.    روزانہ ایک عدد کیلشیم کی گولی یا کیلشیم کی ٹکی کا استعمال کریں۔

vi.    کچی سبزیوں کا استعمال کریں۔

vii.   زیادہ سپائسی اور تلی ہوئی چیزوں سے گریز کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Home Remedies To Get Rid Of Blackheads, Pimples' and Dark sports

5 Best home remedies for common health problems. Home remedy to improve eyesight.

3 Best home remedies for beauty. How to get rid from blackheads, dark circles and hair fall?