How to get rid from freckles, Cracked heels، under arm smell, dark under arm, dark joints of hand and feet and rough dirty nails۔ Best home remedies for freckles, Cracked heels، under arm smell, dark under arm, dark joints of hand and feet and rough dirty nails۔
6 بڑےجسمانی مسائل اورگھریلو ٹوٹکوں سے اُن کا حل:
1۔پھٹی ایڑیاں سے چھٹکارا:
پھٹی ایڑیاں اب کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ نرم و ملائم ایڑیاں کرنے کے لیے آپ بھی ضرور آزمائیں۔ رات کو سونے سے پہلے ڈالڈا گھی پھٹی ایڑیوں پر اچھی طرح لگا کر شاپر باندھ لیں۔ صبح اٹھ کر شاپر کھول دیں اور پاؤں دھو لیں۔ کچھ راتیں یہی طریقہ اپنائیں صرف چند بار استعمال سے چھوٹے بچوں جیسی ایڑیاں ہو جائیں گی۔
2۔ چہرے کےکالے نشان ہو جائیں غائب
دو چمچ دہی میں آدھا چمچ ہلدی ،آدھا چمچ شہد اور آدھا چمچ جائفل کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے 15 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں۔ 15 منٹ بعد ہلکے ہاتھ سے مساج کر کے چہرہ دھو لیں۔ صرف چند دن میں ہی چہرے کے کالے نشان غائب ہو جائیں گے۔
3۔ ہاتھوں، پاؤں کی انگلیوں کے کالے جوڑ سفید کریں:
ایک عدد لیموں کاٹ کر اس پر تھوڑی سی چینی لگا کر انگلیوں کے کالے حصے پر رَب کریں۔ 5 منٹ اچھی طرح رَبِنگ کر کے انگلیاں صاف کر لیں۔ ہاتھ، پاؤں کی انگلیاں صاف کر کے دودھ کے دو سے تین چمچ لے کر اس میں کاٹن پیڈ ڈِپ کر کے انگلیوں کے کالے حصوں پر رکھیں۔ 15 منٹ بعد کاٹن پیڈ ہٹا کر ایک چمچ شہد لے کر ہاتھوں ، پاؤں پر لگائیں۔ اور 5 منٹ بعد ہاتھ، پاؤں سادہ پانی سے دھو لیں۔
4۔ میلے کچیلے ناخن صاف کریں:
ایک چمچ شیمپو لے کر اس میں ایک سے دو چٹکی میٹھا سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ناخنوں پر لگائیں۔ پھر برش کی مدد سے ناخنوں پر 5 منٹ مساج کریں۔ پھر نیم گرم پانی میں آدھا چمچ نمک مکس کر کے اُس پانی سے ہاتھ واش کر لیں۔ ہفتے میں دو بار ایسا کریں۔ میلے کُچیلے ناخن صاف ہو کر خوبصورت نظر آئیں گے۔
5۔ بغلوں کی بدبو سے چھٹکارا پائیں:
بغلوں کی بدبو سے نجات پانے کے لیے عرق گلاب ایک چھوٹی سپرے والی بوتل میں ڈال کراس میں آدھا چمچ پھٹکڑی ڈال کر مکس کر لیں۔ نہانے کے بعد 3 سے 4 سپرے بغلوں میں لگائیں۔ بغلوں کی بدبو سے چھٹکارا مل جائے گا۔اس کے علاوہ آپ پھٹکڑی کا ایک بڑا ٹکڑا واش روم میں رکھ لیں۔ نہانے کے بعد 2 سے 3 منٹ بغلوں میں رگڑیں ایسا کرنے سے بھی بغلوں کی بدبو ختم ہو جائے گی۔
6۔ ڈارک بغلوں سے نجات:
جن خواتین کی بغلیں ڈارک ہوتی ہیں۔ اُن کے لیے آسان حل بتاؤں گا۔ صرف 2 سے 3بار استعمال کر کے ڈارک انڈر آرم سے نجات مل جائے گا۔
ایک عدد لیموں کاٹ کر اس پر چینی لگا کر بغلوں میں دارک جگہ پر سکرب کریں۔ 5 منٹ سکرب کر کے 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کر بعد صاف کر کے ایک چمچ ٹوتھ پیسٹ میں لیموں کے 3 سے 4 قطرے ڈال کر مساج کریں اور 15منٹ بعد صاف کر لیں۔ آخر میں ناریل کے تیل کے 2 سے 3 قطرے لے کر بغلوں میں لگائیں۔ اور کچھ دیر بعد نہا لیں۔ یہ طریقہ نہانے سے پہلے ضرور اپنائیں۔




Comments
Post a Comment