Benefits of vegetables. 10 benefits of eating vegetables. Health and nutrition benefits of vegetables.


 

سبزیوں کی افادیت اور سبزیوں سے بیماریوں کا علاج:

1۔ ٹینڈے کے فوائد:

                   ٹینڈے کھانے میں کچھ زیادہ پسند نہیں کیے جاتے۔ لوگ اس سے دور بھاگتے ہیں۔ لیکن افادیت کے لحاظ سے ٹینڈے کھانے میں بہت مفید ہیں۔

خشک کھانسی اور معدے میں گرمی ہو توٹینڈے کھانے میں بہت مفید ہیں۔ ٹینڈے کھانے سے ہاتھ پاؤں کی جلن ختم ہوتی ہے۔ دماغ کو فریش اور تروتازہ رکھتے ہیں۔ ٹینڈے پکانے  میں صرف زیرہ اور کالی مرچ کا استعمال کریں۔ تو یہ کھانے میں بہت لزیز ہوتے ہیں۔

2۔ کدو کے فوائد:

                   کدو کی تاثیر کھانے میں ٹھنڈی ہوتی ہے۔ کدو کا استعمال معدے کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے بہت مفید ہے۔ کدو کا جوس نکال کر پینے سےمعدے کی تزابیت، معدے کی گرمی اور معدے کا کسی بھی قسم کا انفیکشن  ہو ختم ہو جاتا ہے۔ اگر پاؤں میں بہت جلن محسوس ہو تو ایک کدو کو دو حصوں میں کاٹ کرپاؤں کی تلیوں پر رگڑنے سے چند  دن میں جلن ختم ہو جائے گی۔

3۔ کریلے کے فوائد:

                   کریلے میں فولاد، کیلشیم، فاسفورس، پروٹین، انسولین اور وٹامن  B اور C  موجود ہے۔ کریلے کا استعمال جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ کریلے یرقان، لقوہ اور شوگر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔ کریلے کا استعمال بلغم سے نجات دلاتا ہے۔ اس سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔

4۔ گاجر کے فوائد:

                                                                                                                                                            گاجر کے جوس کا استعمال نہایت مفید ہے۔ گاجر قبض کُشاہ ہے۔ قبض کی صورت میں دو سے تین گاجریں کاٹ کر کالا نمک لگا کر کھا لینے سے قبض ختم ہو جاتی ہے۔ گاجر کا جوس نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ گاجر کا جوس آنکھوں کی بنائی تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

5۔ مولی کے فوائد:

                   مولی کا استعمال پیٹ کے مختلف امراض کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ مولی قبض کو دور کرتی ہے۔ معدے کی  گیس خارج کرتی ہے۔ کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔ مولی کا استعمال یورک ایسڈ جوڑوں کے درد کے لیے بہت مفید ہے۔ مولی  کے استعمال سے بواسیر، یرقان، اور گردے کی پتھری ختم ہوتی ہے۔ جلد کو خوبصورت بناتی ہے۔ منی کو گاڑھا کرتی ہے۔ مولی کے اور بھی بے شمار فوائد ہیں۔

6۔ میتھی کے فوائد:

                   میتھی کے غذائیت  کے اعتبار سے بے شمار فوائد ہیں۔  آئرن، وٹامن A ، B  اور C  جیسےاجزاء اس میں شامل ہوتے ہیں۔ میتھی سب سے زیادہ کامیاب غذا اور دوا ہے۔ میتھی کھانے سےحیض اور پیشاب کُھل کر آتا ہے۔ میتھی ہاضمہ کو درست کرتی ہے۔ میتھی بادی اور بلغم  کو دور کرتی ہے۔

7۔ شلجم کے فوائد:

                   شلجم جوڑوں کے درد کے لیے بہت مفید ہے۔ شلجم کے استعمال سے جوڑوں کا درد ختم ہوتا ہے۔ پٹھوں کے کھیچاؤ اور درد میں شلجم کا استعمال بے حد مفید ہے۔ کیونکہ شلجم میں فولاد کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ شلجم خشکی کو دور کرتا ہے۔ خون کو صاف کرتا ہے۔ اور نیا خون پیدا کرتا ہے۔

8۔ چقندر کے فوائد:

                   غذائیت کے اعتبار سے چقندر جسم میں خون پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ چقندر کا استعمال یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔ دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے۔ جسم میں موجود چکنائی کی زیادتی  کو ختم کرتا ہے۔ جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے۔ خون سے فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے۔ چقندر کا استعمال سیاہ ہونٹوں کو گلابی کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

9۔ پالک کے فوائد:

                   پالک میں کیلشیم اور فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پالک بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہیں۔ کیونکہ اس میں زیادہ مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ پالک میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو مثانے، جگر اور پھیپھڑوں وغیرہ کےکینسر سے بچاتے ہیں۔ پالک بچوں کے لیے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔ کیونکہ کی پالک میں موجود پروٹین، وٹامنز اور منرلز بچوں کی نشوونما میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

10۔ کھیرے کے فوائد:

                   کھیرے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور کیلشیم کا ایک خاص تناسب موجود ہوتا ہے۔ کھیرے کے استعمال سے معدے کی تزابیت اور السر سے بچاؤ ممکن ہے۔  کھیرے کے استعمال سے موٹاپا کنٹرول ہوتا ہے۔ کھیرے کا جوس آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگانے سےحلقے ختم ہو جاتے ہیں۔ کھیرے میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے کھیرے کا استعمال کر کے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کر کے پانی کی مقدار کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Home Remedies To Get Rid Of Blackheads, Pimples' and Dark sports

5 Best home remedies for common health problems. Home remedy to improve eyesight.

3 Best home remedies for beauty. How to get rid from blackheads, dark circles and hair fall?