How to lost belly fat? Best home remedies to lost belly fat. Best homemade remedies for fat, acidity and constipation.
گیس، قبض اور موٹاپے کے شکار لوگ متوجہ ہوں:
موٹاپا ایک بیماری ہے۔ جس کا شکار مردوں کی نسبت خواتین زیادہ ہوتی ہیں۔ موٹاپے کی وجہ انسانی جسم میں چربی کا زیادہ بڑھ جانا اور ہارمونز کے مسئلہ کا ہے۔ خواتین کے پیٹ بڑھنے کی کچھ وجوہات ہیں۔
نسخہ نمبر 1:
قبض، گیس، معدے کے مسائل اور بلڈ پریشر کے مسائل سے چھٹکارہ
پائیں:
اجزاء:
· انار دانہ ایک چمچ
· دھنئے کے بیج ایک
چمچ
· پودینہ چند
پتیاں
· شکر حسبِ ذائقہ
طریقہ استعمال:
دو کپ پانی میں ان تمام اجزاء کو ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب قہوہ اچھی طرح پک کر آدھا رہ جائے تو اس میں حسبِ ذائقہ شکر شامل کر دیں۔ اب چولہے سے اُتار کر چھان لیں۔ جب نیم گرم رہ جائے تو اسے پی لیں۔ ہر طرح کی قبض، گیس، معدے کے مسائل اور بلڈ پریشر کے مسائل سے نجات مل جائے گی۔
جن لوگو ں کو قبض، گیس اور پیٹ کی خرابی کا زیادہ مسئلہ ہے وہ دن میں دو بار اس قہوے کا استعمال کریں۔اس قہوے کا استعمال دن میں کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔
نسخہ نمبر 2:
بڑھتے ہوئے پیٹ کے لیے:
جن لوگوں کو جلد کھانا ہضم نہیں ہوتا وہ ایک بار ضرور آزمائیں۔
اجزاء:
·
دار چینی ایک
ٹکڑا
·
لیموں ایک
عدد
·
پودینہ چند پتیاں
·
شہد ایک چمچ
طریقہ استعمال:
پودینہ تازہ اور خشک دونوں قسم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دو کپ پانی میں پودینہ اور دار چینی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب پانی خوب پک جائے اور آدھا رہ جائے تو اسے چولہے سے اُتار کر چھان لی۔ اب اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ لیں۔ اور ایک چمچ شہد ڈال کر اس قہوہ کو پی لیں۔ صبح شام دو وقت کھانے کے بعد اس قہوے کا استعمال کریں۔
موٹاپے سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر:
· بازار کی غذائیں اور تیز مصالحے دار کھانوں سے پرہیز کریں۔
· کھڑے ہو کر بڑے گھونٹ لے کر پانی پینے سے گریز کریں ۔
· ڈلیوری کے بعد بیلٹ کا استعمال کریں۔
· دُوپہر کے کھانے میں سلاد کا استعمال کریں اگر موٹاپازیادہ ہے تو دُوپہر کا کھانا چھوڑ کر غذائیت سے بھر پور کچی سبزیوں کے سلاد کا استعمال کریں۔
· اپنے کھانے میں لیموں اور کھیرے کا استعمال زیادہ کریں۔

Comments
Post a Comment