Home remedies for hair treatment. best homemade remedies for long, silky and strait hairs.


 

بالوں کو لمبے، خوبصورت اور سلکی بنانے کے لیے فیشل:

خواتین کے حسن کو بڑھانے کے لیے خوبصورت سلکی اور شائینی بال بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بالوں کی خوبصورتی سےخواتین کے حسن میں چار چاند لگ  جاتے ہیں۔لیکن بالوں کو لمبا اور خوبصورت بنانے کے لیے محنت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو اکثر خواتین گھریلو کام کاج کی وجہ سے نظر انداز کر دیتی ہیں۔ سردیوں میں بال خشک روکھے اور بے جان ہو جاتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ بالوں میں خشکی اور پروٹین کی کمی ہے۔ جس کی وجہ سےبال اُترنا اور خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ آج میں بالوں کے ان مسائل سے بچنے کے لیے قدرتی چیزوں سےگھر پر بالوں کی فیشل کرنے کاطریقہ بتاؤں گا۔ جسے آپ مہینے میں ایک سے دو بارگھر پر کر کے اپنے بالوں کو لمبے، خوبصورت، سلکی اور شائینی بنا سکتے  ہیں۔

Step 1:

        سب سے پہلے سرسوں کے تیل میں ایک چمچ ایلویرا جل اور ایک عدد وٹامن E  کا کیپسول شامل کر کےاچھی طرح مکس کر لیں۔ مکس کرنے کے بعد اچھی طرح بالوں کی جڑوں سے ٹاپ تک اچھی طرح لگا کر مالش کریں۔ تیل لگانے کے بعد اسے 2 گھنٹوں کے لیے بالوں میں لگا رہنے دیں۔ 2 گھنٹے بعد بالوں کو کسی اچھے شیمپو سے واش کر لیں۔

Step 2:

بالوں کے لیے ماسک:

اجزاء:

·     ناریل کا سفید حصہ      2 سے 3 چمچ

·     دودھ             2 چمچ

·     آٹا                 1 چمچ

·     بادام روغن      1 چمچ

·     گلیسرین          1 چمچ

·     ایلوویرا جل      1 چمچ

طریقہ استعمال:

        کچے ناریل کا اندرونی سفید حصہ اچھی طرح گرائینڈ یا کَش کر کےباریک سفوف بنا لیں۔ اور ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کےبالوں میں 30 منٹ کے لیے لگائیں۔ 30 منٹ لگا رہنے کے بعدبال سادہ پانی کے ساتھ اچھی طرح دھو لیں۔ بال دھونے کے بعداچھی طرح خشک کر لیں۔

Step 3:

ہیئر کنڈیشنر:

                بالوں پر ہیئر ماسک لگانے کے بعد ہیئر کنڈیشنرلگائیں۔ ہیئر کنڈیشنر بنانے 

کے لیے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہے۔

اجزاء:

·      ناریل کا تیل         2 چمچ

·      ایلوویرا جل                   2 چمچ

·      وٹامن E  کیپسول  2 عدد

طریقہ استعمال:

                    اب تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے بالوں میں لگائیں۔ اب 

ایک ٹَب میں گرم پانی کے کر اس میں ٹاول کو ڈِپ کریں۔ جب ٹاول گرم ہو جائے 

تواسے اچھی طرح نچوڑ کر 15 منٹ کے لیے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں۔ 15 

منٹ بعد ٹاول اُتار دیں اور بال خشک کر لیں۔  بال خشک کرنے کے بعد وٹامن E  کے 2 عدد کیپسول ہاتھ پر لے کر سارے بالوں میں لگا لیں۔ اس ہیئر فیشل کو مہینے میں ایک سے دو بار ضرور کریں۔ اس کے استعمال سے آپ کے بال ہمیشہ کے لیے خوبصورت، لمبے اور سٹریٹ ہو جائیں گے۔ بالوں سے خشکی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Home Remedies To Get Rid Of Blackheads, Pimples' and Dark sports

5 Best home remedies for common health problems. Home remedy to improve eyesight.

3 Best home remedies for beauty. How to get rid from blackheads, dark circles and hair fall?