Ganthiya Or Joroun K dard Ka Asan Desi Ilaj | Ganthiya Aur Uric Acid Ka Desi Elaj
گنٹھیا کیا ہے؟ دیسی ٹوٹکے سے گنٹھیا کا علاج۔
جگر کے بند ہو جانے اور خون نا بنانے کو گنٹھیا کہتے ہیں۔ جگر میں کیڑے پیدا ہو جانے کو بھی گنٹھیا کہتے ہیں۔ گنٹھیا جوڑوں کے درد کی ہی ایک قسم ہے۔ جوڑوں کا درد ایک ایسا مسئلہ ہے جو صحت مند انسان کو چلنے پھرنے اور کام کرنے سے قاصر کر دیتا ہے۔ ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ جوڑوں کے درد کے دوران پورے جسم میں درد ہونا اور بخار کا رہنا عام سی بات ہے۔ اس مرض کے حد سے بڑھ جانے سے انسان اپنے خود کے کام کرنے کے بھی قابل نہیں رہتا۔
اس کے علاوہ جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بھی حد سے بڑھ جاتی ہے۔ گنٹھیا کی اس جیسی علامات عموما صبح اُٹھتے وقت ظاہر ہوتی ہیں۔ اچانک کہنی، پاؤں، انگوٹھے یا جسم کے کسی اور حصے کے جوڑ میں شدید درد کے ساتھ ساتھ ہلکی ہلکی سوزش محسوس ہوتی ہے۔ گنٹھیا کلائی کو متاثر کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں شدید درد محسوس ہوتا ہے اور جوڑ ٹیڑھے ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجوہات دماغی ٹنشن، جسم میں ڈی ہاڈریشن زیادہ ہونا، کھانا کھانے کی کوئی خاص روٹین نہ ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ اگر گنٹھیا کا بروقت علاج نہ کروایا جائے تویہ ایک لاعلاج مرض کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
اب جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ آج میں بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کےدیسی اور آسان نسخہ آپ کے ساتھ شیئر کروں گا جسے بنانا ور استعمال کرنا بہت آسان ہے۔
اجزاء:
·
سُورنجاں شیریں 2.5تولہ
·
مال کنگنی 2.5تولہ
·
کَچلہ مدبر 2.5تولہ
·
رائی 2.5تولہ
·
پپلا مول 2.5تولہ
·
موچرس 2.5تولہ
·
سُنڈھ 2.5تولہ
·
کلونجی 2.5تولہ
·
پوست ہلیلہ زرد 2.5تولہ
·
چوب چینی 2.5تولہ
·
دھتورہ سیاہ کا بیج 2.5تولہ
·
مُصبر 2.5تولہ
·
رپوند خطائی 2.5تولہ
·
ہلیلہ سیاہ 2.5تولہ
بنانے اور استعمال کا طریقہ:
یہ تمام اشیاء بآسانی پنساری کی دکان سے مل جائیں گی۔ اب ان تمام اجزاء کو علیحدہ علیحدہ پیس کر چھان لیں تاکہ یہ پاؤڈر کی شکل اختیار کر لے۔ اب ان تمام ااجزاء کو آپس میں اچھی طرح مکس کر کے 500 ملی گرام والے خالی کیپسول میں بھر لیں۔ جوڑوں میں شدید درد کی صورت میں 2 کیپسول صبح اور 2 شام کو نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ جب درد کی شدت میں کوئی کمی محسوس ہو تو 1 کیپسول صبح اور 1 شام کواستعمال کریں۔

Comments
Post a Comment