How to remove facial hair permanently? Home remedies to get rid from unwanted hair.


 

چہرے کے غیر ضروری بالوں کے لیے آزمائیں اور ہمیشہ کے لیے غیر ضروری بالوں سے نجات پائیں:

چہرے پر غیر ضروری بال خواتین کے اصلی رنگ  روپ کو ختم کر دیتے ہیں۔ خواتین کے چہرے پر بال  مردوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔ جو خواتین کے چہرے پر بہت بُرے لگتے ہیں۔ حدیث کے مطابق خواتین کے چہرے پر غیر ضروری بال  جو مردوں سے مشابہت رکھتے ہیں انہیں اتارنا یا نوچ کر نکالنا کوئی گناہ  نہیں۔

                   خواتین کے چہرے یا جسم کے کسی بھی حصے پر غیر ضروری بال آنے کی بڑی وجہ ہارمونز کے مسائل ہیں۔ ہارمونز کے مسائل ایک عالمی بیماری بن چکا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا خواتین بے حد پریشان نظر آتی ہیں۔ چہرے کے غیر ضروری بال اتارنے کے لیے خواتین مختلف کریموں کا استعمال کرتی ہیں ۔ ان کریموں میں کیمیکلز اس قدر تیز ہوتے ہیں کہ ان کے استعمال سے چہرہ جل جاتا ہے یا ریڈ ہو کر ریشز ہو جاتے ہیں۔ خواتین ایک مسئلے سے جان چھڑوانے کے لیے دوسرے مسئلے میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔ چہرے کے غیر ضروری بال اتارنے کا دوسرا طریقہ لیزر ٹریٹمنٹ ہے۔ لیکن یہ اس قدر مہنگی ہوتی ہے کہ ہر خواتین اس کا خرچہ برداشت 

نہیں کر سکتیں۔ لیکن اس مسئلے کے حل کے لیے میں آپ  کو آسان اور آزمودہ  ٹوٹکا 

بتاؤں گا جو آپ کے اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا۔


نسخہ نمبر 1:

          چہرے کے غیر ضروری بال اتارنے کے لیے آزمودہ نسخہ:

اجزاء:

·      بیسن         ایک چمچ

·      پھٹکڑی     ایک چوتھائی چمچ

·      شہد          آدھا چمچ

·      گلیسرین     آدھا چمچ

طریقہِ استعمال:

         ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب اچھی طرح خشک جائے تو ہاتھوں کو تھوڑا سا گیلا کر کے چہرے سے آہستہ آہستہ اُتار دیں۔ جب اچھی طرح اُتر جائے تو چہرے کو پانی کے ساتھ اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد عرق گلاب کے دو سے تین چمچ لے کر  اس میں دو چٹکی پھٹکڑی ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے کاٹن پیڈ کی مدد سے پورے چہرے پر لگائیں۔ اسے چاہے آپ 2 سے 3 گھنٹےلگا رہنے دیں۔ اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں۔ یہ طریقہ ہفتے میں دو بار ضرور کریں۔ اس سے آپ واضح فرق محسوس ہو گا۔

نسخہ نمبر 2:

          جسم کے کسی بھی حصے سے غیر ضروری بال اُتارنے کا طریقہ:

اجزاء:

·      شیمپو         ایک چمچ

·      مکئی کا آٹا    ایک چمچ

·      پھٹکڑی کا پاؤڈر      آدھا چمچ

·      عرق گلاب یا پانی    حسبِ ضرورت

طریقہ استعمال:

                   ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے جسم کے کسی بھی حصے پر موجودغیر ضروری بالوں پر لگائیں۔ 20 منٹ بعد سکن پانی سے دھو لیں۔ اور آپ کو غیر ضروری بالوں سےنجات حاصل ہو جائے گی۔ اس نسخہ کا استعمال چہرے پر بھی کیا جا سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Home Remedies To Get Rid Of Blackheads, Pimples' and Dark sports

5 Best home remedies for common health problems. Home remedy to improve eyesight.

3 Best home remedies for beauty. How to get rid from blackheads, dark circles and hair fall?