Get Rid of Dark Neck Fast and Easy | Home Remedy |
سیاہ گردن سے نجات کا آزمودہ طریقہ:
جس طرح انسان کی خوبصورتی میں چہرہ انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اسی طرح لمبی گردن بھی خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اسی لیے گردن میں بھی وہی شگفتگی اور تازگی نظر آنی چاہیئے۔ جو چہرے پر نظر آتی ہے۔ کیونکہ گردن جسم کے ان حصوں میں سے ایک ہے۔ جس پر بڑھتی عمر کے تاثرات سب سے پہلے ظاہر ہوتے ہیں۔ خواتین و حضرات کو اپنے چہرے کے ساتھ ساتھ گردن کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیئے۔ اگر چہرے کے ساتھ ساتھ گردن کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو گردن کی رنگت سیاہ پڑ جاتی ہے۔ جو دیکھنے والے پر بُرے اثرات چھوڑتی ہے۔ گردن ہماری شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ اور اس کی حفاظت شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس حوالے سے جس بات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ چہرے کی حفاظت کے لیے کوئی بھی طریقہ یا ٹوٹکہ آزماتے ہوئے گردن کو کبھی نظر انداز نہیں کرناچاہیئے۔ چہرے کی حفاظت ساتھ ساتھ ہفتے میں دو سے تین بارگردن کی بھی کسی اچھے کلینزنگ ملک یا لوشن کی مدد سے صفائی کرنی چاہیئے۔ اس کے لیے میں آپ کو آج سیاہ گردن سے چھٹکارا پانے کا آزمودہ نسخہ بتاؤں گی۔ جس کے چند دن کے استعمال سے آپ کی گردن آپ کے چہرے کی طرح حسین اور چاند کی طرح چمکنے لگے گی۔
نسخہ بنانے اور استعمال کا
طریقہ:
نسخہ بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اجزاہ کی ضرورت ہے۔
·
لیموں کا رس ایک
چمچ
·
چینی ایک چمچ
·
ناریل کا تیل 2
-3 قطرے
طریقہ استعمال:
ان تمام اجزاہ کواچھی طرح مکس کر کے ایک سکرب کی طرح کا پیسٹ بنا لیں۔ اب نرم ہاتھوں سے اس پیسٹ کا 5 - 7 منٹ مساج کریں۔ مساج کرنے کے بعد5 منٹ کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ 5 منٹ کے بعد گیلے کپڑے کی مدد سےگردن کو صاف کر لیں۔ صاف کرنے کے بعد گردن پر ماسک لگائیں۔
ماسک بنانے کا طریقہ:
·
ٹوتھ پیسٹ ایک
چمچ
·
ایلویرا جیل ایک
چمچ
·
لیمن جوس ایک
چمچ
·
وائیٹنگ کیپسول ایک
عدد
طریقہ استعمال:
اب ان تمام اجزاہ کو اچھی طرح مکس کر کےماسک بنا لیں۔ اب اس ماسک کو 15 منٹ کے لیےگردن پر لگائیں۔ 15 منٹ لگانے کے بعداسے نرم ہاتھوں کے ساتھ 5 منٹ مساج کریں۔ مساج کرنے کے بعداسے گیلے کپڑے کے ساتھ صاف کر دیں۔ یہ نسخہ ہفتے میں دو دفعہ استعمال کریں۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی گردن صاف ہو جائے گی۔

Comments
Post a Comment