Home Remedies To Get Rid Of Blackheads, Pimples' and Dark sports
چہرہ انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔جسے نکھارنے اور سنوارنےسے خواتین کے حسن میں اضافہ ہوتا ہے۔ خوشنما اور صاف ستھرا چہرہ دیکھنے والے کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ چہرے پر کسی بھی قسم داغ، دانے ، نشان اور بلیک ہیڈز خواتین کے حسن کو بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ اکثر خواتین کے پمپلز بننے کے بعد چہرے پرکالے نشان ، داغ اور بلیک ہیڈز بن جاتے ہیں۔ جو کسی بھی طرح چہرے سے جانے نام نہیں لیتے۔ بلیک ہیڈز، پمپلز کے نشان' خواتین بلخصوص نوجوان لڑکیوں کے لیے در پیش مسائل میں سر فہرست ہے۔ اس سے نہ صرف جلد بد نما نظر آتی ہے بلکہ بذات خود اس کے نتیجے میں متعدد مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس کا بنیادی محرک زیادہ چکنائی کا اخراج ہے۔ جس سے جلد کے مسام سخت اور موٹے ہو جاتے ہیں یا پھر فضاء میں دھول مٹی ہے۔ جو ان مساموں میں بیٹھ کراسے مزید نمایا ں اور بد نما بنانے کا باعث ہوتی ہے۔ اس حوالے سے اگر بلیک ہیڈز کو ابتدائی طور پر کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ ایکنی کا سبب بنتا ہے۔ اس مقصد کے لیے میڈیکل ٹریٹمنٹ کے علاوہ دیسی ٹوٹکوں کا استعمال بھی انتہائی مفید ہوتا ہے۔ آج میں آپ کو چند مفید باتیں اور ٹوٹکے بتاؤں گا جن پر عمل کر کےآپ کو داغ، دانوں اور بلیک ہیڈز سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔
بلیک ہیڈز نکالنے کا طریقہ:
سب سے پہلےکسی اچھے لوشن یا مو ئسچرائزر سے جلد پر پانچ منٹ کے لیے مساج کریں۔ مساج کرنے کے معد چہرے کو 5- 10 منٹ کے لیے سٹیم دیں یا ٹاول کو گرم پانی میں بھیگو کر اچھی طرح نچوڑ لیں۔ جب ٹاول قابل برداشت گرم رہ جائے تو چہرہ اچھی طرح ٹاول کی مدد سے دھانپ لیں اور 10 منٹ کے لیے سٹیم دیں۔
سٹیم لینے کے بعد چہرے کو ٹشو کی مدد سے صاف کریں۔ چہرہ صاف کر کے بلیک ہیڈز کو نرم ہاتھ سے دبا کر نکال لیں۔
بلیک ہیڈز نکالنے کے بعد درج ذیل اجزاء کا پیسٹ بنا کر چہرے
پر اپلائی کریں۔
·
جیلیٹن پاؤڈر ایک
چمچ
·
دودھ 2 سے 3 چمچ
ان دونوں اجزاء کو ملا کر اچھی طرح مکس کر کے پورے چہرے پر لگائیں۔ 15 سے 20 منٹ لگا رہنے کے بعد یہ خشک ہو کر پیل آف ماسک کی شکل میں آ جائے گا۔ خشک ہونے کے بعد اسے ہاتھ کی مدد سے کھینچ کر اتار دیں۔ ماسک اتارنے کے بعد کسی اچھے موئسچرائزر سے چہرے پر2 سے 3 منٹ کے لیے مساج کریں اور چہرہ دھو لیں۔ اس عمل کو ہفتے میں 1 یا 2 بار دہرانے سے بلیک ہیڈز سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔
داغ اور دانوں سے چھٹکارہ:
چہرے پر موجود داغ اور دانوں سے چھٹکارہ پانے کے لیےدرج ذیل نسخہ اپنائیں جس سے داغ اور دانے ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے۔
·
جائفل کا پاؤڈر ایک
چھوٹا چمچ
·
ملتانی مٹی ایک
چھوٹا چمچ
·
دودھ 2 چمچ
·
عرق گلاب 2
چمچ
·
لیموں کا رس 2
سے 3 قطرے
اب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔ اور پورے چہرے پر لیپ کر لیں۔ اگر آپ کی سکن زیادہ آئلی یا
چکنی ہے تو دودھ کا استعمال نہ کریں۔ اور عرق گلاب کی مقدار کو دوگناہ کر لیں ۔اس لیپ کو 25 سے 30 منٹ
کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں۔ اس دوران عرق گلاب سے پورے چہرے پر سپرے کریں اور چہرے پر لگے
لیپ کو خشک نہ ہونے دیں۔ 30 منٹ کے بعد چہرہ اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد سیرم وٹامن E یا C کے
چند قطرے ہاتھ پر لیں اور پورے چہرے پر لگا لیں۔ یہ عمل ہفتہ میں 2 سے 3 بار کرنے سے آپ کا چہرہ صاف
شفاف اور بے داغ ہو جائے گا۔

Nice
ReplyDeleteI high appreciate this post. It’s hard to find the good from the bad sometimes, but I think you’ve nailed it! would you mind updating your blog with more information? Lifeguard classes
ReplyDeleteTherefore dissertation web-sites as a result of online to set-up safe and sound ostensibly taped in the website.
ReplyDeletelifeguard class